بریکینگ نیوز:ناندیڑسے متصل رحیم پور مجاہد پیٹھ میں مسلم نوجوان کا قتل ٗ دو ملزمین گرفتار

ناندیڑ:17/ جولائی (ورق تازہ نیوز )آج بروز بدھ کی صبح رحیم پور، مجادہد پیٹھ علاقے میں، 25-30 سال کا ایک نوجوان مردہ حالت میںپایا گیا جس کے جسم پر کئی زخم تھے۔ ابتداء میں پولس مقتول کی شناخت اور قاتل کی شناخت نہیں کرسکی تھی ۔ سینئر پولیس افسر ابیناش کمار، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سشیل کمار نائک اور کئی دیگر افسران اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے تھے۔

پولس نےچند ہی گھنٹوں میں مقتول کی شناخت کرلی جس کا نام شیخ شہباز شیخ شکیل (عمر26سال) اور دو افراد کو حراست میں بھی لیاگیاہے۔تفصیل کے مطابق رحیم پور مجاہد پیٹھ میں زیادہ تر مزدور پیشہ افراد رہائش پذیر ہیںاوراُن میںبھی زبردست مسابقت بڑھ گئی ہے۔ جس کی وجہہ سے ہمیشہ یہاں تنازعہ و جھگڑے ہوتے ہیں۔


قتل کا واقعہ رحیم پور، مجاہد پیٹھ میں صبح 5.30 بجے کے وقت پیش آیا۔ اس قتل کے بہت سے چرچے ہیں۔ خواتین کے ساتھ غیر اخلاقی تعلقات بھی اس میں شامل ہیں۔ اسے قتل کرنے والے دو افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ لیکن ابھی تک گرفتاری کا عمل مکمل نہیں ہوا۔ تفتیش جاری ہے۔