ناندیڑ:تین ملزمین کی تحویل سے پستول اور خنجر ضبط

ناندیڑ: 17?جولائی ( ورق تازہ) سب ڈویڑن اتوارہ کی کرائم اسکواڈ کے پولیس عملدار پولیس نائیک ارجن منڈے، پولیس کانسٹبل چندر کانت سوامی، سنتوش بیلوروڈ، شری رام داسرے، سائب برانچ کے راجیندر سٹیکر، دیپک اوڑھنے نے 16?جولائی کو 4:45بجے کوٹھا میں کامٹھیکر کے گھر کے قریب ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر دبش دے کر ملزم (۱) امن کشور جوگنڈ ( 20 سال، ساکن کھوبراگڑے نگر گلی:۲، ناندیڑ)، ا?کاش گجانن گن گوپال وار ( 23 سال، ساکن پشپ نگر، پاو?ڑے واڑی ناکہ، ناندیڑ)، (۳) کپل ہیرامن سداورتے ( 27 سال، پیشہ ا?ٹو ڈرائیور، ساکن چیئرمین پاٹی پورناروڈ، ناندیڑ) کو حراست میں لے کرن کے قبضہ سے غیر قانونی طور پر رکھی ہوئی ایک پستول، ایک خنجر اور سونے کے زیورات، ایک موٹر سائیکل ضبط کرلی۔

اس معاملہ میں ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن میں جرم نمبر 617/2024، دفعہ 3/5، 4/25، ا?رمس ایکٹ کے مطابق درج کیا گیا ہے۔مزید تحقیقات پولیس سب انسپکٹر مہیش کورے کررہے ہیں۔ مذکورہ ملزمین پر یہ بھی الزام ہے کہ وہ گزشتہ ایک ماہ قبل روی نگر کوٹھا ناندیڑ اور بسمت ضلع ہنگولی میں چین اسنیچنگ کے معاملہ میں بھی ملوث ہیںاور انھوں نے ساٹھے چوک میں موٹر سائیکل بھی چوری کی تھی۔ اس سلسلے میں ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن و پولیس اسٹیشن بسمت شہر ضلع ہنگولی میں ریکارڈ پر معلومات نکالی گئی

تب ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن میں جرم نمبر 487/2024 دفعہ 392,34 ، پولیس اسٹیشن بسمت ضلع ہنگولی میں جرم نمبر 393/2024 دفعہ 392,34 تعزیرات ہند کے تحت اور پولیس اسٹیشن شیواجی نگر میں جرم نمبر 387/2024 دفعہ 303(2) درج معاملہ میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا۔ مذکورہ کارروائی پر ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ شری کرشن کوکاٹے، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار و دیگر اعلیٰ افسران نے سب ڈویڑن اتوارہ کے کرائم اسکواڈ کی ستائش کی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading