ممبئی:6 نومبر ۔(ورق تازہ نیوز)طلباءو اساتذہ کے جذبات کو دھیان میں رکھتے ہوئے انھیں دیوالی کی اضافی تعطیلات دینے کامطالبہ پرغور کرتے ہوئے ریاستی وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ نے آج اعلان کیا کہ ریاست مہاراشٹر میں ا ب دیوالی کی تعطیلات 7نومبر تا 20نومبر تک اسکولوں کو رہیں گی ۔
اس سے قبل کل جاری اعلامیہ میں کہاگیاتھا کہ 12تا16نومبر تک ریاست میںتعطیلات رہیں گی ۔یعنی صرف پانچ دنوں تک اسکول بند رہیں گے ۔
لیکن ا س اعلامیہ میں تبدیلی کرتے ہوئے 14 دنوں کی عام تعطیلات کا ااعلان کیاگیا ہے ۔

وزیرتعلیم ورشا گائیکواڑ کے اس فیصلے کا تعلیمی حلقوں میں مسرت کااظہار کیاجارہاہے ۔