ناندیڑ:13( آگست۔ (حیدر علی)ناندیڑ سے کانگریس ایم پی وسنت چوہان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، علاج کے لیے ایئر ایمبولینس کے ذریعے حیدرآباد منتقل کیا گیا ہے۔
ناندیڑ حلقے لوک سبھا سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ وسنت راؤ چوہان کو آج اچانک سانس لینے میں تکلیف ہونے لگی۔ انکے گھر والوں نے انھیں فوری طور پر مزید علاج کے لیے ناندیڑ کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا۔ ڈاکٹر کرشنا پاٹل نے فوری طور پر ان کا علاج شروع کیا۔

فی الحال معلوم ہوا ہے کہ ان کی حالت مستحکم ہے اور مزید علاج کے لیے ایم پی چوہان کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے حیدرآباد کے KIMS اسپتال میں داخل کیا جارہاہے۔ ناندیڑ ہوائی اڈے پر ایک ایئر ایمبولینس پہنچ گئی ہے اور جلد ہی ایم پی کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے حیدرآباد منتقل کیا جائے گا۔