حیدر آباد :تلنگانہ بی جے پی کے رکن اسمبلی راجا سنگھ کی جانب سے توہین رسالتؐ سے متعلق ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد راجدھانی حیدرآباد کے ساتھ ساتھ ریاست بھر میں مسلمانوں میں سخت غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ دریں اثنا، شدید برہمی، غم وغصہ اور بڑے پیمانہ پر احتجاج کے پیش نظر بی جے پی نے راجا سنگھ کو معطل کر دیا ہے۔
ادھر، بی جے پی نے اس بیان پر راجا سنگھ سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔ اسی دوران بی جے پی کے ترجمان کرشنا ساگر راو نے کہا ’’ہماری پارٹی تمام عقائد کا احترام کرتی ہے اور کوئی اس سے انحراف کرتا ہے تو ہم اس معاملہ پر کارروائی کریں گے۔ ہماری قومی پارٹی ہے، جو عقائد میں اختلافات کو نہیں مانتی۔ بی جے پی تمام کو یکساں مانتی ہے۔ ہم نفرت پھیلانے والی تقریر کی تصدیق نہیں کرتے اور راجا سنگھ نے اگر اس سے انحراف کیا ہے تو پارٹی اس معاملہ سے نمٹ لے گی۔‘
تلنگانہ اسمبلی میں گوشہ محل حلقہ کی نمائندگی کرنے والے راجا سنگھ کو پارٹی کی مرکزی تادیبی کمیٹی نے پارٹی اور دیگر تمام ذمہ داریوں سے فوری اثر کے ساتھ معطل کر دیا ہے۔ اسی کے ساتھ تادیبی کمیٹی کے سکریٹری اوم پرکاش نے رکن اسمبلی کے خلاف متنازعہ اور قابل اعتراض ریمارکس پر 10 دن یعنی 2 ستمبر تک جواب دینے کی ہدایت دی ہے۔
#BJP suspends T Raja Singh, Telangana MLA (ET Bureau)
Catch the day’s latest news here – https://t.co/mNKGNWARyW pic.twitter.com/3dz9sffrKN
— Economic Times (@EconomicTimes) August 23, 2022
