نئی دہلی:15اگست(ایجنسیز)یوم آزادی پرسابق وزیراعلیٰ اورکانگریس کے سینئرلیڈردگوجے سنگھ کے ایک ٹوئٹ سے پھر مدھیہ پردیش کی سیاست میں بھونچال آگیا ہے۔ دراصل دگوجے سنگھ نے ٹوئٹ کرکے بی جے پی پرنشانہ سادھا ہے۔ جبکہ دگوجے سنگھ کے اس ٹوئٹ کا جواب بھی بی جے پی نے دیا ہے۔ دگوجے سنگھ نے ٹوئٹ کے ذریعہ مہاتما گاندھی کے قاتل کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ‘باپو ہم شرمندہ ہیں، تیرے قاتل زندہ ہیں’۔دگ وجے سنگھ نےمزید لکھا کہ ہے پربھوان بھٹکے ہوئے قاتلوں کو عقل دے۔ اس ٹوئٹ کے بعد بی جے پی بھی حملہ آورہوگئی۔ سابق وزیراعلیٰ دگوجےسنگھ نے ٹوئٹ میں لکھا ‘باپو ہم شرمندہ ہیں، تیرے قاتل زندہ ہیں۔ ہے پربھوبھٹکے ہوئے ان قاتلوں کوعقل دے۔ ہندوستان سبھی کا ہے اورسبھی نے مل کراسے آزاد کرایا ہے۔ ایشوراللہ تیرے نام سب کوسمتی (رضامندی) دے بھگوان۔ یہی رام دھن اس ملک کوبچا پائے گی، مہاتما گاندھی امررہیں’۔
