بالی ووڈ کی اس اداکارہ نے سنجے دت سے محبت کاانکشاف کیا

ممبئی:(ایجنسیز)ہندی فلم انڈسٹری میں ایک وقت سنجے دت کو چاہنے والی اداکاراوں کی فہرست طویل تھی۔ فلم راکی کے بعد سنجے دت کو کئی اداکارائیں پسند کرتی تھیں۔ مادھوری دکشت سے لے کر کئی اداکاراوں کے ساتھ سنجے کے معاشقہ کے قصے بھی مشہور رہے ہیں۔ لیکن آج ہم آپ کو بتائیں گے بالی ووڈ کی ایک ایسی اداکارہ کی کہانی ، جسے سنجے دت سے یکطرفہ محبت ہوگئی تھی۔سنجے دت سے اسکول کے دنوں سے ہی یک طرفہ محبت کرنے والی ایک مشہور بالی ووڈ اداکارہ ہیں ، جنہوں نے پردے پر سنجے دت کی ماں کا رول تک کیا ہے۔ Big__htrrrrhmanish
آج بھی اگر سنجے دت ان سے کسی بات کے لئے کہتے ہیں تو وہ انکار نہیں کرپاتی ہیں۔ ہم بات کررہے ہیں منیشا کوئرالا کی ، جنہوں ے سنجو فلم میں سنجے دت کی ماں کا کردار ادا کیا تھا۔حالانکہ منشیا کوئرالہ کا فلم سنجو میں نرگس کا کردار کچھ زیادہ طویل نہیں تھا ، لیکن اس کے باوجود منیشا کوئرالہ سنجے دت سے وابستہ فلم اور پروگرام کا حصہ کیوں بنتی ہیں ، آئیے ہم اندر کی بات بتاتے ہیں۔دراصل سنجے دت کو پردے پر پہلی مرتبہ دیکھ کر ہی منیشا کوئرالہ اپنا دل دے بیٹھی تھیں۔ سنجے دت کو لے کر ان کی دیوانگی اس قدر تھی کہ وہ اپنی ماں سے چھپا کر سنجے دت کے پوسٹر بھی اپنی الماری میں رکھتی تھیں۔ منیشا نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سنجے کی دیوانگی اسکول ٹائم سے ہی تھی ، میں ان سے محبت کرتی تھی اور اپنی ماں سے چھپا کر سنجے کی تصویریں رکھتی تھی۔تاہم سنجے دت کو لے کر دیگر اداکاراوں کی طرح ہی منیشا کی دیوانگی بھی اب کم ہوگئی ہے۔ منشیا کہتی ہیں کہ اب سنجے مجھ سے کئی مرتبہ پوچھتے ہیں کہ میں اب ان کی فین کیوں نہیں ہوں ، میں کہہ دیتی ہوں کہ سنجے اب تم میرے دوست ہو ، اب میں تمہاری فین نہیں ہوں۔(بہ شکریہ نیوز 18اردو)

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading