بابائے قوم پر ہیگڑے کا بیان ’وحشی پن‘: راج موہن

نئی دہلی: معروف تاریخ داں اور سابق رکن پارلیمان راج موہن گاندھی نے بی جے پی کے لیڈر اننت کمار ہیگڑے کے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے بارے میں دیئے گئے متنازعہ بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے ’وحشی پن‘ قرار دیا۔ گاندھی جی کے پوتے راج موہن گاندھی نے منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہیگڑے کے بیان کی طرف توجہ دلائے جانے پر یہ تبصرہ کیا۔

خیال رہے کہ ہیگڑے نے مہاتما گاندھی کی آزادی کی لڑائی کو ڈرامہ قرار دیا تھا جس پر لوک سبھا میں حکمراں فریق اور اور اپوزیشن کے مابین تلخ نوک جھونک ہوئی اور کانگریس، ترنمول اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی نے ایوان سے واک آوٹ کیا۔

امریکہ میں سنٹر فور ساؤتھ ایسٹ اینڈ مڈل ایسٹ اسٹڈیز میں پروفیسر راج موہن گاندھی نے ہیگڑے کے بیان سے ناراض ہوکر صرف اتنا کہا اس ملک میں ’وحشی پن‘ پر روک نہیں لگی ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ گاندھی جی پر ہو رہے حملے پر کچھ کہنا چاہیں گے تو انہوں نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ وہ بولے صرف اتنا کافی ہے۔

راجیہ سبھا کے سابق رکن اور انڈین ایکسپریس کے سابق ایڈیٹر راج موہن گاندھی نے مہاتما گاندھی، سردار پٹیل، راج گوپالاچاری، خان عبدالغفار خان وغیرہ پر کتابیں لکھی ہیں اور ان کی گنتی ملک کے اہم دانشوروں میں ہوتی ہے۔ وہ دیو داس گاندھی کے بیٹے ہیں۔ انہیں ساہتیہ اکادمی ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading