ناندیڑ:17جون(ورق تازہ نیوز):گزشتہ دنوں منعقدہ لوک سبھا انتخابات کے دوران ای وی ایم میں دھاندھلی اور انتخابی عمل میں بے قائدگےوں کی رپورٹ عام کرنے اور آئندہ اسمبلی انتخابات بیلٹ پیپر کے ذریعہ منعقد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایم آئی ایم۔ ونچت بہوجن آگھاڑی کی جانب سے آج بروز پیر17جون کو دفتر ضلع کلکٹر کے روبرو احتجاجی دھرنا منظم کےا گےا۔تفصیلات کے مطابق رےاست مہاراشٹرحال ہی میں منعقدہ لوک سبھا انتخابات کے دوران الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں مبےنہ طور پردھاندلی کے متعددواقعات پیش آئے تھے۔اسی طرح انتخابی عمل کے دوران کئی بے قائدگےوں کی شکاےات بھی موصول ہوئی تھیں۔ان واقعات کے خلاف ایم آئی۔ ونچت بہوجن آگھاڑی کی جانب سے دفتر ضلع کلکٹر ناندےڑ کے روبرو ایک زبردست احتجاجی دھرنے کا اہتمام کےا گےا۔
اس احتجاج میں ایم آئی ایم اور ونچت بہوجن آگھاڑی کے عہدےداران کے علاوہ سیکڑوں کارکنان نے حصہ لےا۔ان عہدےداران میں ایم آئی کے مراٹھواڑہ صدر فےروز لالہ،ونچت بہوجن آگھاڑی کے ناندےڑ جنوب ضلع صدر شیواجی گےڑوے وار،سوراج سینا کے فاروق احمد و دیگر موجود تھے۔مظاہرین نے لوک سبھا انتخابات کے دوران رےاست بھر میں پیش آئے ای وی ایم دھاندھلی اور انتخابی بے قائدگےوں کے خلاف جم کر نعرے بازی کی ۔شرکاءنے مطالبہ کےا کہ ان سارے معاملات کی جانچ کرتے ہوئے عوام کے سامنے احوال پیش کےا جائے۔مظاہرین ےہ بھی مطالبہ کررہے تھے کہ مہاراشٹر ودھان سبھا کے آئندہ مہینوں میں ہونے والے الیکشن ای وی ایم کی بجائے بیلٹ پیپر کے ذریعہ منعقد کئے جائیں۔بعد ازیں ایم آئی ایم اور ونچت بہوجن آگھاڑی کے ذمہ داران پر مشتمل ایک وفد نے ضلع کلکٹر سے ملاقات کرتے ہوئے اپنے مطالبات پر مشتمل میمورنڈم پیش کےا۔