ایک ہی خاندان کے پانچ ارکان نے زہر کھا لیا، ایک کی موت

بھوپال، 26/نومبر (یو این آئی) مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال کے پپلانی تھانہ علاقہ میں ایک ہی خاندان کے پانچ ارکان نے زہر کھالیا جس کے بعد سبھی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جہاں ایک شخص کی آج صبح علاج کے دوران موت ہوگئی۔پولس ذرائع کے مطابق اشوک وہار کالونی کے رہنے والے سنجیو جوشی (48) نے اپنی بیوی ارچنا (40)، ماں نندنی (70) اور دو بیٹیوں رشیما (19) اور پروتی (16) کے ساتھ کل رات زہریلا مواد کھالیا۔

اس کے بعد سبھی کی طبیعت بگڑنے پر پٹیل نگر واقع ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا،جہاں علاج کے دوران بیٹی پروتی جوشی نے دم توڑ دیا۔پولس نے معاملے میں ایف آئی آر درج کرلیہے۔ پولس کی ابتدائی جانچ میں پیسوں کے لین دین کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ فی الحال معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading