عالمی کپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔ ہندوستان کی جیت میں محمد سمیع نے ایک اہم کردار ادا کیا جس کی ہر کوئی تعریف کر رہا ہے۔ سمیع نے 9.5 اوورس میں 57 رن دے کر 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور اس کارکردگی کے ساتھ انھوں نے کئی ریکارڈس اپنے نام کر لیے۔ اس تاریخی کارکردگی کی تعریف ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی کی ہے،
لیکن ایک وقت ایسا بھی تھا جب کچھ لوگ سمیع کو سوشل میڈیا پر ٹرول کر رہے تھے اور گالیاں دے رہے تھے۔ سیمی فائنل میں محمد سمیع کے تاریخی مظاہرے کے بعد کانگریس لیڈر شرینواس بی وی نے اُس پرانے وقت کی یاد دلائی ہے اور کہا ہے کہ تب محمد سمیع کے ساتھ صرف راہل گاندھی کھڑے تھے۔
عالمی کپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔ ہندوستان کی جیت میں محمد سمیع نے ایک اہم کردار ادا کیا جس کی ہر کوئی تعریف کر رہا ہے۔ سمیع نے 9.5 اوورس میں 57 رن دے کر 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور اس کارکردگی کے ساتھ انھوں نے کئی ریکارڈس اپنے نام کر لیے۔
اس تاریخی کارکردگی کی تعریف ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی کی ہے، لیکن ایک وقت ایسا بھی تھا جب کچھ لوگ سمیع کو سوشل میڈیا پر ٹرول کر رہے تھے اور گالیاں دے رہے تھے۔ سیمی فائنل میں محمد سمیع کے تاریخی مظاہرے کے بعد کانگریس لیڈر شرینواس بی وی نے اُس پرانے وقت کی یاد دلائی ہے اور کہا ہے کہ تب محمد سمیع کے ساتھ صرف راہل گاندھی کھڑے تھے۔