ایودھیا میں مسجد کی تعمیر مئی میں شروع ہوگی, 4 سال کا وقت درکار

ایک طرف ایودھیا میں رام مندر پران پرتشٹھا کی تقریب انجام پا چکی ہے، اور دوسری طرف ایک بڑی خبر یہ سامنے آ رہی ہے کہ ایودھیا میں بننے والی مسجد کی تعمیر کا عمل رواں سال مئی میں شروع ہوگا۔ رائٹرس کی ایک رپورٹ میں اس کا انکشاف ہوا ہے اور بتایا گیا ہے کہ اس مسجد کو بننے میں تین سے چار سال کا وقت لگ سکتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایودھیا میں تعمیر ہونے والی مسجد کا پروجیکٹ انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن کی ڈیولپمنٹ کمیٹی دیکھ رہی ہے۔ اس کے سربراہ حاجی عرفات شیخ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس مسجد کے لیے رقم جمع کرنے کے لیے ’کراؤڈ فنڈنگ‘ کی کوشش ہوگی جس کے پیش نظر ایک ویب سائٹ لانچ کرنے کی تیاری ہے۔

انھوں نے یہ بھی جانکاری دی کہ ایودھیا میں بننے والی اس عظیم الشان مسجد کا نام پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نام پر ’مسجد محمد بن عبداللہ‘ رکھا جائے گا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading