این آر سی سارے ہندوستان کیلئے تباہ کن، آصف عمری امیر صوبائی جمعیت اہل حدیث تلنگانہ

حیدرآباد: ڈاکٹر سید آصف عمری امیر صوبائی جمعیت اہل حدیث تلنگانہ نے انڈین نیشنلسٹ موومنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سارے ملک کے موجودہ حالات میں فرقہ پرستی اور مذہب کے نام پر ہندو۔مسلم کو آپس میں لڑانے کی برہمن وادی سازش کی جا رہی ہے۔

ڈاکٹر سید آصف عمری نے کہا کہ ملک کو افراتفری، فرقہ پرستی اور خانہ جنگی کا شکار بنانے کے لئے این آر سی کے ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کسی کو بھی شہریت دینے کا نہیں بلکہ حق شہریت اور دستور کے حق مساوات کو چھیننے کا ہتھیار ہے۔

‘مسلمانوں اور کمزور طبقات ایس سی’ ایس ٹی اور دلت کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے اور ان کی شہریت ختم کرنے کے لئے لایاگیا قانون ہے۔ یہ نہ صرف اقلیتوں کیلئے بلکہ سارے ہندوستان کیلئے تباہ کن ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہمارے ملک کے آئین پر حملے ہورہے ہیں۔ دستور میں ترمیم کے ساتھ ساتھ دستور کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دستور کا تحفظ ہر سیکولر انصاف پسند کی ذمہ داری ہے۔وطن عزیز پر فرقہ پرستی اور بھگوا دہشت گردحملے ہورہے ہیں۔ملک کے 130 کروڑ سیکولر عوام کو باہم متحد و منظم ہو کر 3 فیصد برہمنوں کی ناپاک سازشوں کو ختم کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ دستور بچاؤ ‘ ملک بچاؤ مہم میں تیزی لانی چاہئے۔ای وی ایم ہٹاؤ دیش بچاؤ کی فکر عام کرنا اور انتخابات بائیلٹ پیپر کے طریقہ کو ہی قبول کرنا ہوگا۔نوجوانوں کو ٹک ٹاک اور انٹرنیٹ کی تباہیوں سے نکال کر وطن کے جیالے مجاہدین آزادی کی قربانیوں اور ان کے کارناموں سے واقف کروانا ہوگا۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading