ایم پی امتیاز جلیل کو صدمہ عظیم

اورنگ آباد : اورنگ آبادحلقہ لوک سبھا کے مجلس اتحادالمسلمین کے رکن پارلیمنٹ جناب امتیاز جلیل کی والدہ محترمہ کاآج 7 مارچ کو علالت کے باعث انتقال ہوگیا ہے۔

مرحومہ کی نماز جنازہ آج رات ہی گیارہ بجے جامع مسجد اورنگ آباد میں ادا کی جائے گی اور تدفین درگاہ حضوری شاہ میاں کے قبرستان میں عمل میں آئے گی۔

ادارہ ”ور ق تازہ“ اللہ تعالی سے دعاگوہے کہ وہ مرحومہ کواپنے قرب و جوار میں جگہ عطاءفرمائے ۔ اور لواحقین کو صبر وتحمل دے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading