MPCC Urdu News 07 March 22

کا اہل کسانوں کو کیا قرض معافی کا فائدہ ملے گا؟:ناناپٹولے

ممبئی:کسانوں کے قرضہ جات معاف کرنے کے لیے ریاست میں 2016 میں چھترپتی شیواجی مہاراج سنمان یوجنا اور 2019 میں مہاتما جیوتی راؤ پھولے قرض معافی اسکیم کا اعلان کیا گیا ہے۔ لیکن ان دونوں قرض معافی اسکیموں میں کچھ اہل کسان چھوٹ گئے، کیا انہیں قرض معافی کا فائدہ ملے گا؟ یہ سوال مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے نے رواں اسمبلی اجلاس میں کیا ہے۔

اسمبلی اجلاس کے دوران کسانوں کے قرض معافی سے متعلق سوال کرتے ہوئے نانا پٹولے نے کہا کہ کسانوں کے قرض معافی اسکیم کے تحت گوکہ کچھ کسان اہل تھے لیکن انہیں اس قرض معافی اسکیم کا فائدہ نہیں ملا۔ باقاعدگی سے قرض لوٹانے والے کسانوں کے لیے 50ہزار روپئے مراعات کا اعلان کیا گیا اور ایسے کسانوں کے لیے جن کا قرض 2 لاکھ روپے سے زیادہ ہیں، ان کے لئے ون ٹائم سٹیلمنٹ کی پیشکش بھی کی گئی تھی، لیکن اس میں بھی کچھ اہل کسانوں کو قرض معافی کا فائدہ نہیں ملا۔ ناناپٹولے نے پوچھا کہ کیا ایسے کسانوں کو قرض معافی اسکیم کا فائدہ ملے گا؟۔ ناناپٹولے کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امدادباہمی کے وزیر بالاصاحب پاٹل نے کہا کہ مہاوکاس اگھاڑی حکومت میں قرض معافی اسکیم کے بارے میں کوئی شکایت نہیں ہے اور حکومت اس قرض معافی اسکیم کے مقصد کو پورا کرے گی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading