اورنگ آباد،13 دسمبر: (ورق تازہ نیوز ) ایم جی ایم میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں طالبہ کی خودکشی معاملہ میں ایک نیا خلاصہ ہوا ہے. بتایا جارہا تھا کہ طالبہ نے خودکشی کی، لیکن اب پولس تحقیق میں یہ پتہ چلا کہ لڑکی کو قتل کیا گیا تھا.
مقتول آکاشنا دیشمکھ عمر 22 سال بیڑ ضلع کی ساکن تھی. وہ ایم جی ایم میڈیکل کالج میں فزیوتھیراپی کی طالبہ تھی اور کالج ہاسٹل میں دو روم میٹس کے ساتھ رہائش پذیر تھی.
ساتھی لڑکیاں پالیٹینک کالج میں تعلیم حاصل کررہی تھیں امتحانات مکمل ہونے کے بعد دونوں اپنے گھر چلی گئیں لیکن آکاشنا اکیلے ہاسٹل میں تھی پرسوں جب وارڈن نے پایا کہ آکاشنا کہیں دیکھائی نہیں دے رہی تب تلاش کرنے پر اس کی نعش روم سے دستیاب ہوئی. پہلے کالج انتظامیہ اسے خودکشی کا معاملہ بتارہا تھا لیکن اب تحقیقات میں پتہ چلا کہ آکاشنا کو گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا.
اس معاملہ میں اب پولس نے قتل کا مقدمہ درج کیا ہے اور معاملہ کی مزید تحقیقات جاری ہے ابھی تک قتل کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے. ایسا لگتا ہے کہ کالج کی شبہہ خراب نہ ہوں اس لئے کالج انتظامہ خودکشی بتاکر معاملہ کو رفع دفع کرنے کی کوشش کررہا تھا. اس معاملہ سے اورنگ آباد سمیت پورے مراٹھوارہ میں طلباء اور سرپرستوں میں ہلچل مچ گئی ہے.