ایشیاءکپ ،پاکستان نے افغانستان کو شکست دیدی


ابو ظہبی( 21 ستمبر2018ء) ایشیاءکپ کرکٹ ٹورنامنٹ سپر فور مرحلے میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو3وکٹوں سے ہرا دیا ۔ ابو ظہبی کے شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیا تاہم فخر پہلے ہی اوور بغیر کوئی رن بنائے ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔تاہم اس کے بعد امام الحق اور بابر اعظم نے پاکستانی اننگز کو استحکام فراہم کیا اور دونوں کے درمیان 154 رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی۔ امام الحق 80 رنز بناکر رن آﺅٹ ہوگئے۔امام الحق کے آﺅٹ ہونے کے بعد بابر اعظم بھی 66 رنز بناکر جلد آﺅٹ ہوگئے جبکہ حارث سہیل بھی صرف 13 رنز ہی بناسکے۔کپتان سرفراز احمد بھی 8رنز بناکر گلبدین نائب کی فل ٹاس گیند پر بولڈ ہوگئے ،آصف علی بھی 7رنز بنا کر راشد خان کا شکار بن گئے ،محمد نواز 10رنز بنا کرراشد خان کے ہاتھو ں بولڈ ہوئے ،آخری اوو ر میں پاکستان کو جیت کیلئے10رنز درکار تھے اور شعیب ملک نے آفتاب عالم کو تین گیندوں پر ایک چوکا اور چھکا لگا کر پاکستان کو جیت دلائی ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading