ایسٹ دہلی سے دو مجرمین کی گرفتاری

ایسٹ دہلی سے دو مجرمین کی گرفتاری

نئی دہلی۔دہلی پولیس کے عہدیداروں کے مطابق پولیس نے دولوگوں کو منگل کے روز گرفتار کیاہے جو مختلف جرائم میں ملوث تھے۔

ملزمین کی شناخت راہول26ساکن غازی آبا دیوپی اور کلدیپ کی حیثیت سے ہوئی ہے جو اغوا‘ قتل اور اقدام قتل کے علاوہ جبری پیسہ وصولی کے معاملات میں ملوث ہیں۔

ایک سینئر پولیس افیسر نے بتایاکہ پیر کے روز لکشمی نگر کے للت پارک علاقے میں گشت کے دوران راہول جس کی حرکتیں مشتبہ دیکھائی دے رہیں تو کو گرفتار کیاگیا۔

اس کے قبضے سے ایک دیسی ساختہ پستول برآمد ہوئے۔ تفتیش کے دوران راہول نے بتایاکہ وہ نصف درجن سے زائد قتل‘ اقدام قتل‘ اغوا کے واقعات میں ملوث ہیں۔

پولیس نے بتایاکہ اس کی مدد سے کلدیپ کو بھی گرفتار کرلیاگیا۔ پولیس کے مطابق کلدیب اس طرح کے دوواقعات میں ملوث ہے

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading