مغربی بنگال: بھاٹپارا تھانہ علاقہ میں 50 بم برآمد
مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ میں بیرک پور کے ڈی سی زون 1 اجے ٹھاکر نے کہا کہ ’’بھاٹپارا پولس اسٹیشن کی سرحد کے تحت آنے والے کانکی نارا علاقہ سے تقریباً 50 بم برآمد کیے گئے ہیں۔ علاقے میں حالات معمول پر ہیں۔‘‘ حالانکہ بم برآمد ہونے کی خبر سے علاقے میں خوف کا عالم ہے۔ لوگ یہ جان کر حیران ہیں کہ 50 بم ایک ساتھ برآمد ہوئی ہیں۔
North 24 Paraganas: Ajay Thakur, DC Zone 1, Barrackpore says,"Around 50 bombs have been recovered from Kakinara area under Bhatpara Police Station limit. Situation in the area is normal now." #WestBengal pic.twitter.com/42ClYixJE5
— ANI (@ANI) June 24, 2019
وِنگ کمانڈر ابھینندن کی مونچھوں کو ’قومی مونچھ‘ کا درجہ دیا جانا چاہیے: کانگریس لیڈر
لوک سبھا میں کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے مطالبہ کیا ہے کہ ’’وِنگ کمانڈر ابھینندن کو ان کی بہادری کے لیے اعزاز دیا جانا چاہیے اور ان کی مونچھوں کو ’قومی مونچھ‘ قرار دیا جانا چاہیے۔‘‘
Congress Lok Sabha leader, Adhir Ranjan Chowdhury in Lok Sabha: Wing Commander Abhinandan Varthaman should be awarded and his moustache should be made 'national moustache'. (file pic of Abhinandan Varthaman) pic.twitter.com/0utFf61wwl
— ANI (@ANI) June 24, 2019
مرادآباد: آٹو رکشہ اور بس کے درمیان ہوئی دردناک ٹکر، 3 کی موت
مرادآباد: اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے رام گنگا پل کے نزدیک آٹو رکشا اور سرکاری بس میں ہوئی ٹکر میں ایک خاتون اور اس کے بیٹے سمیت تین لوگوں کی موت ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی رات رامپور روڈ پر اس وقت پیش آیا جب ایک ہی کنبے کے افراد آٹو رکشا پر سوار ہوکر کہیں جارہے تھے۔حادثے میں چھوٹی بیگم(48) ان کا بیٹا مکی(06) اور ایک دیگر شخص کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ان کے شوہر شبیر احمد(50) بری طرح سے زخمی ہوگئے۔حادثے کے بعد آٹو ڈرائیور جائے وقوع سے فرا ر ہوگیا۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس واقعہ پر اپنی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمی کو ہر قسم کی طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔
مین پوری میں سلیپر بس پلٹنے سے ماں اور بیٹی کی موت، 35 زخمی
مین پوری: اترپردیش میں ضلع مین پوری کے كشنی علاقے میں ایک بس کے بے قابو ہو کر پلٹ جانے سے اس پر سوار ایک خاتون اور اس کی معصوم بچی کی موت ہو گئی جبکہ تقریباً 35 افراد زخمی ہو گئے۔ پولس ذرائع نے یہاں یہ اطلاع دی۔
انہوں نے بتایا کہ اوريہ کے بدھونا سے ایک پرائیوٹ سلیپر بس اتوار کی شام دہلی کے لئے روانہ ہوئی تھی۔ رات تقریباً 11 بجے بس مین پوری-كشنی شاہراہ پر تیز رفتار بس کٹرا سمان گاؤں کے نزدیک ایک موڑ پر پلٹ گئی۔ بس پوری طرح مسافروں سے بھری تھی۔ پلٹتے ہی بس میں چیخ و پکار شروع گئی اور گردو نواح کے گاؤں کے لوگوں کی امداد سے بس میں پھنسے لوگوں کو کسی طرح باہر نکالا۔ اطلاع کے بعد كشنی تھانے کی پولس بھی موقع پر پہنچ گئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے میں بسیت کی رہنے والی 35 سالہ جلیسہ بیگم اور اس کی ایک سال کی بچی کی موت ہو گئی۔ حادثے میں تقریبا 35 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں کچھ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
راول پنڈی کے آرمی اسپتال میں دھماکہ، مسعود اظہر کے زخمی ہونے کی خبر
خبر ہے کہ اتوار کی شام کو راول پنڈی کے آرمی اسپتال میں دھماکہ ہوا ہے اور جیش محمد کا سرغنہ مسعود اظہر اسی اسپتال میں زیر علاج ہے، خبر گشت کر رہی ہے کہ وہ اس دھماکہ میں زخمی ہو گیا ہے۔ اس خبر کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
Huge #blast at Military Hospital in #Rawalpindi, #Pakistan. 10 injured shifted to emergency.
Jaish-E-Mohammad Chief Maulana Masood Azahar is admitted here.Completely Media blackout by Army. Media asked Strictly not to cover this story@a_siab @nidkirm @GulBukhari @mazdaki pic.twitter.com/sTIYrJ7sAn— Ahsan Ullah MiaKhail (@AhsanUlMiakhail) June 23, 2019
انڈونیشیا میں زلزلے کے زوردار جھٹکے
جکارتہ: انڈونیشیا میں ابے پورا سے 233 کلومیٹر مغرب میں پیر کی صبح الصبح زلزلے کے زوردار جھٹکے محسوس کیے گئے۔ 1 بجکر 28 منٹ پر محسوس کیے گئے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل 6.1 تھی۔ امریکہ کے جیولوجیکل سروے مراکز کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے 21.99 کلومیٹر نیچے اور 2.8619 ڈگری جنوبی عرض البلد اور 138.4921 ڈگری طول البلد میں واقع تھا۔
ایران-امریکہ کے مابین جنگ سبھی کے لئے خطرناک
ریاض: سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ایران پر خلیجی علاقے کی صورتحال کو خراب کرنے کے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والی جنگ سبھی کے لئے خطرناک ہو گی۔ عادل الجبیر نے کہا ’’ہر کوئی اس علاقے میں جنگ کو ٹالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ جنگ سبھی کے لئے خطرناک ہو گی۔ حالات ہمیشہ ایران کی جانب سے خراب ہوئے ہیں۔ ایران نے خلیج میں ایک نہیں بلکہ دو مرتبہ تیل ٹینکروں پر حملہ کیا۔ ایران نے سعودی عرب کی تیل پائپ لائن اور ہوائی پر حوثی باغیوں کے ذریعے بیلسٹک میزائل اور ڈرون سے حملہ کرایا‘‘۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال امریکہ-ایران کے ساتھ ایک تاریخی نیو کلیائی معاہدے سے ہٹنے اور ایران پر پابندی عائد کرنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ امریکہ نے گزشتہ ماہ خلیج فارس میں جنگی جہاز بھیجے تھے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ایران پر خلیج عمان میں تیل ٹینکروں پر حملہ کرنے کا الزام لگایا تھا، لیکن ایران نے اس الزام کی تردید کی تھی، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان اور کشیدگی بڑھ گئی ہے۔
سعودی عرب کے ابھا ہوائی اڈے پر حملہ، ایک کی موت، آٹھ زخمی
ریاض: جنوبی سعودی عرب میں واقع ابھا بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنا کر کیے گئے حملے میں اتوار کو کم از کم ایک شخص کی موت ہو گئی اور آٹھ دیگر افراد زخمی ہو گئے۔
العربیہ ٹیلی ویژن نے یہ اطلاع دی ہے۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق ہوائی اڈے کے پارکنگ کے علاقے میں ڈرون سے کیے گئے حملے میں شام کے ایک شہری کی موت ہو گئی اور آٹھ دیگر افراد زخمی ہو گئے۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
