کرناٹک ریاستی وقف بورڈ کے رکن مولانا شافعی سعدی نے کہا کہ ریاستی حکومت کے محکمہ اقلیتی بہبود نے اس نئی اسکیم کو منظوری دی ہے۔ ایسے ائمہ کرام اور موذنین جن کی عمر 65 سال ہے، پنشن کی اسکیم کیلئے اپنے اپنے ضلع کے وقف آفیسر کو درخواست دے سکتے ہیں۔
بنگلورو: کرناٹک ریاستی وقف بورڈ نے پیش اماموں اور موذنین کیلئے ماہانہ اعزازیہ کی اسکیم کے ساتھ پنشن کی اسکیم بھی شروع کی ہے۔ پیش امام کیلئے 2 ہزار روپئے جبکہ موذن کیلئے ڈیڑھ ہزار روپئے ماہانہ وظیفہ دینے کا فیصلہ لیا ہے۔
کرناٹک ریاستی وقف بورڈ کے رکن مولانا شافعی سعدی نے کہا کہ ریاستی حکومت کے محکمہ اقلیتی بہبود نے اس نئی اسکیم کو منظوری دی ہے۔ ایسے ائمہ کرام اور موذنین جن کی عمر 65 سال ہے، پنشن کی اسکیم کیلئے اپنے اپنے ضلع کے وقف آفیسر کو درخواست دے سکتے ہیں۔
مولانا شافعی سعدی نےکہا کہ ریاستی حکومت وقف بورڈ کے ذریعہ فی الوقت تقریبا 13 ہزار پیش اماموں اور موذنین کو ماہانہ اعزازیہ دے رہی ہے۔ پیش امام کو 4 ہزار اور موذن کو تین ہزار روپئے ماہانہ اعزازیہ راست طور پر انکے بینک کھاتے میں جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
اب کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے سبب کئی مساجد کیلئے آمدنی کا مسئلہ پیدا ہوا ہے، ان حالات کو دیکھتے ہوئے بورڈ نے اپنی میٹنگ میں ماہانہ اعزازیہ کی اسکیم میں مزید توسیع کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ بشکریہ نیوز 18 اردو