پرینکا گاندھی کا وارانسی دورہ کل، سنت روی داس جینتی پروگرام میں ہوں گی شامل
کانگریس جنرل سکریٹری اور شمالی اتر پردیش کی کانگریس انچارج پرینکا گاندھی اتوار کو وارانسی جائیں گی۔ وہاں وہ سنت شرومنی روی داس جینتی کے موقع پر منعقد پروگرام میں حصہ لیں گی۔
Congress General Secretary for Uttar Pradesh(East) Priyanka Gandhi Vadra to visit Varanasi tomorrow to attend a Sant Shiromani Ravidas Jayanti Program. (file pic) pic.twitter.com/Zmj930Ib1P
— ANI UP (@ANINewsUP) February 8, 2020
تمل ناڈو: 5 سالہ بچی سے چھیڑخانی کا ملزم 45 سالہ شخص گرفتار
تمل ناڈو کے کوئمبٹور میں 5 سالہ بچی سے چھیڑ خانی کے الزام میں 45 سالہ کامراج کو پولس نے گرفتار کیا ہے۔ کامراج کو پاسکو ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور پھر انھیں عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔
Tamil Nadu: Kamaraj, a 45-year-old man has been arrested under Protection of Children from Sexual Offences (POCSO) Act for allegedly sexually abusing a 5-year-old girl in Coimbatore. The accused has been sent to judicial custody.
— ANI (@ANI) February 8, 2020
کرکٹ: مشکل میں ہندوستان، 19 اوور کے بعد اسکور 86/4
274 رن کا پیچھا کرنے اتری ہندوستانی ٹیم 19 اوور کے بعد مشکل میں نظر آ رہی ہے۔ 4 وکٹ آؤٹ ہو چکے ہیں اور محض 86 رن بنے ہیں۔ پورے نیوزی لینڈ دورہ میں فارم میں چل رہے بلے باز کے ایل راہل بھی 4 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ انھیں ڈی گرینڈ ہوم نے آؤٹ کیا۔
کرکٹ: ہندوستان کو لگا تیسرا جھٹکا، کوہلی بھی آؤٹ، 10 اوور کے بعد اسکور 59/3
دوسرے ونڈے میں نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ 10 اوور میں ہندوستان کے 3 وکٹ گر گئے ہیں اور اسکور بورڈ پر محض 59 رن ہیں۔ کپتان وراٹ کوہلی بھی محض 15 رن بنا کر آؤٹ ہو چکے ہیں جب کہ پرتھوی شا نے کچھ اچھے شاٹ کھیلتے ہوئے 24 رن پر اپنا وکٹ گنوایا۔ مینک اگروال آج جلدی آؤٹ ہو گئے تھے۔ اس وقت کریز پر شریئس ایر اور کے ایل راہل کھڑے ہیں۔
2nd ODI. 9.4: WICKET! V Kohli (15) is out, b Tim Southee, 57/3 https://t.co/8PgGQpPrrF #NZvInd
— BCCI (@BCCI) February 8, 2020
مدھیہ پردیش: شہریت قانون کے خلاف ناراض بی جے پی کونسلر نے دیا استعفیٰ
اندور: مدھیہ پردیش کے اندور واقع كھجرانا علاقے سے بی جے پی کے ایک کونسلر نے شہریت ترمیمی قانون (سی اےاے) کی مخالفت میں آج یہاں پارٹی کی رکنیت سے استعفی دے دیا۔ شہر کے كھجرانا علاقے سے کونسلر عثمان پٹیل نے بی جے پی کے شہر صدر گوپی كرشن کو اپنا استعفی سونپ دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ سی اےاے، این آر سی اور این پی آر کی مخالفت کرتے ہیں۔ اسی کی مخالفت میں انہوں نے اپنا استعفی دیا ہے۔ بی جے پی نگر صدر گوپی كرشن نے بتایا کہ بی جے پی کے تمام کارکنوں کو پارٹی میں شامل ہونے اور چھوڑنے کا حق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’عثمان پٹیل پارٹی کے سینئر لیڈر تھے، بدقسمتی ہے کہ وہ ملک کے مفاد میں بنے قانون کو سمجھ نہیں سکے۔‘‘
کرکٹ: راس ٹیلر نے کھیلی بہترین پاری، ہندوستان کو ملا 274 رن کا ہدف
یکے بعد دیگرے 7 وکٹ گرنے کے بعد نیوزی لینڈ کے بلے باز راس ٹیلر نے بہترین پاری کھیلتے ہوئے ٹیم کا اسکور 273 رن تک پہنچا دیا۔ گویا کہ ہندوستان کو جیت کے لیے 274 رن کا ہدف ملا ہے۔ راس ٹیلر نے آخر کے اووروں میں کافی تیز گیندبازی کی اور مجموعی طور پر انھوں نے 74 گیندوں پر 73 رن بنائے۔ انھیں جیمیسن کا اچھا ساتھ ملا جنھوں نے 23 گیندوں پر 24 رن کی بہترین اننگ کھیلی۔ ہندوستانی گیندباز چہل کو 3، شردل ٹھاکر کو 2 اور رویندر جڈیجہ کو ایک وکٹ حاصل ہوا۔ بمراہ اس میچ میں کافی مہنگے ثابت ہوئے اور انھوں نے 10 اور میں 64 رن دے کر کوئی وکٹ نہیں لیا۔
کرکٹ: دوسرے ونڈے میں نیوزی لینڈ کی حالت خستہ، محض 70 رن کے اندر گر گئے 6 وکٹ
ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہو رہے دوسرے ونڈے میں 40 اوور کا میچ ختم ہو گیا ہے اور اچھی شروعات کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم لڑکھڑا گئی ہے۔ آخری 70 رن میں 6 وکٹ آؤٹ ہو گئے ہیں۔ مجموعی طور پر 40 اوور میں 195 رن پر 7 وکٹ گر چکے ہیں اور ہندوستانی ٹیم کافی مضبوط نظر آ رہی ہے۔
After 40 overs, New Zealand are 195/7. How much will they go on to score from here?#NZvIND pic.twitter.com/9RMK6z982p
— BCCI (@BCCI) February 8, 2020
ممبئی باغ: شہریت قانون کے خلاف مظاہرہ کر رہی 300 خواتین کے خلاف کیس درج
دہلی کے شاہین باغ کے طرز پر مہاراشٹر کے ’ممبئی باغ‘ میں جاری غیر معینہ مدت کے دھرنا پر پولس کارروائی شروع ہو گئی ہے۔ پہلے تو دھرنا میں بیٹھی خواتین کو سمجھانے اور پھر دھمکانے جیسی خبریں سامنے آئیں اور اب پتہ چلا ہے کہ 300 خواتین کے خلاف کیس درج کر لیا گیا ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق پولس نے کچھ خواتین سے پوچھ تاچھ اور انھیں نوٹس دینے کا عمل بھی شروع کر دیا ہے۔
After days of harassing the women fighting to uphold our constitution at #MumbaiBagh @MumbaiPolice goes ahead and registers a case against 300. The country's most cosmopolitan city &, this is how it treats its women and their political agency. https://t.co/PTosYp8oLe
— Mumbai Against CAA (@MumbAgainstCAB) February 7, 2020
کرکٹ: دوسرے ونڈے میں نیوزی لینڈ کی اچھی شرعات، 22 اوور میں ایک وکٹ پر 123 رن
نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ونڈے میں ہندوستانی کپتان ورات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ کے بلے باز نے شروعاتی چار اووروں میں دھیمی بلے بازی کی لیکن اس کے بعد تیز کھیلنا شروع کیا اور 22 اوور میں محض ایک وکٹ کے نقصان پر 123 رن بنا لیے ہیں۔ نکولس 59 گیند پر 41 رن بنا کر چہل کا نشانہ بنے۔ مارٹن گپٹل نصف سنچری بنا کر کھیل رہے ہیں۔
India vs New Zealand 2nd ODI: India win the toss, opt to bowl first against New Zealand at Eden Park in Auckland. New Zealand is currently leading the 3-match series 1-0. #NZvsIND pic.twitter.com/3u9dwGZQ5S
— ANI (@ANI) February 8, 2020
چین: کورونا وائرس سے اب تک 722 لوگوں کی موت
بیجنگ: چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 722 ہو گئی ہے، جبکہ 34،546 افراد کے اس انفیکشن میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ چین کے قومی صحت کمیشن نے ہفتے کو ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی ہے۔ چین کے قومی صحت کمیشن کے مطابق سات فروری کی نیم شب تک اسے 31 صوبوں سے اطلاع ملی،جس کے مطابق کورونا وائرس کے 34،546 معاملوں کی تصدیق کی جا چکی ہے جس میں سے 6101 لوگوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ 722 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور 2050 لوگوں کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو