اہم خبر: نابالغ طالبہ کی عصمت دری کرنے والا ٹیچر گرفتار

نابالغ طالبہ کی عصمت دری کرنے والا ٹیچر گرفتار

جند: ہریانہ کے شہر جند میں صدر تھانہ کے تحت آنے والے ایک گاؤں میں ٹيوشن پڑھنے آئی چھٹی جماعت کی نابالغ طالبہ (11) کی عصمت دری کرنے اور اسے جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے الزام میں ایک ٹیچر کوگرفتار کیا گیا ہے۔

پولس نے بتایا کہ طالبہ کے والد نے پولس میں شکایت درج کرائی تھی کہ ملزم ٹیچر انل نے پانچ جولائی کو ان کی بیٹی کے ساتھ منھ کالا کیا۔ ملزم نے بچی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی جس سے معصوم بچی نے اس واقعہ کے بارے میں کسی کو نہیں بتایا لیکن جب وہ مسلسل بچی کا جنسی استحصال کرتا رہا تو متاثرہ نے گھر والوں کو اس واقعہ کے بارے میں بتا دیا۔

خاتون تھانہ پولس نے بچی کا میڈیکل ٹیسٹ کروایا اور ملزم کے خلاف بچوں کے تحفظ کا قانون (پوكسو) اور تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا۔ پولس کے مطابق ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اسے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

پرگیہ ٹھاکر نے کہا- نالی اور ٹوائلٹ صاف کرنے کے لئے نہیں بنی ممبر پارلیمنٹ

مدھیہ پردیش کے بھوپال سے بی جے پی کی رہنما پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے سیهور ضلع میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نالی اور ٹوائلٹ صاف کروانے کے لئے ممبر پارلیمنٹ نہیں بنیں ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم جس کام کے لئے ممبر پارلیمنٹ بنائے گئے ہیں وہ کام ہم ایمانداری سے کریں گے۔


’ایران نے عمان کے آبی علاقہ میں ’اسٹینا امپیرو‘ ٹینکر كو ضبط کیا‘

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ میں برطانیہ کے کل وقتی مشن نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو خط لکھ کر شکایت کی ہے کہ ایران کی جانب سے ’اسٹینا امپیرو‘ ٹینکر کو عمان کے آبی علاقہ میں قبضہ کیا گیا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ذرائع نے ہفتہ کو دیر رات یہ اطلاع دی۔ ذرائع کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ ایران نے ٹینکر كو عمان کے آبی علاقے میں قبضہ کیا ہے۔

قابل غور ہے کہ ایران کے پاسداران انقلاب نے جمعہ کو آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی قانون کی مبینہ طور پر خلاف ورزی کرتے ہوئے برطانیہ کے مذکورہ ٹینکر کو قبضہ میں لیکر ایرانی بندرگاہ لے گئے۔ ٹینکر پر عملے کے 23 اراکین سوار تھے جن میں ہندوستان سمیت مختلف ممالک کے شہری شامل ہیں۔

اس سے پہلے برطانیہ نے چار جولائی کو اس بنیاد پر ایک ایرانی ٹینکر کو ضبط کرلیا تھا کہ وہ یوروپی یونین کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام میں تیل لے جا رہا تھا، تب ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے برطانیہ پر قزاقی کا الزام لگایا تھا۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading