فلم ’شعلے‘ کے کالیا کا 78 سال کی عمر میں انتقال
ممبئی: بلاک بسٹر فلم ’شعلے‘ میں کالیا کا کردار ادا کرنے والے مشہور مراٹهی اور بالی وڈ اداکار وجو کھوٹے کا پیر کو انتقال ہو گیا۔ یہ اطلاع ان کے گھر والوں نے دی۔ وہ 78 سال کے تھے۔ ان کے خاندان میں ان کی بہن شوبھا کھوٹے ہیں جنہوں نے کئی فلموں میں مزاحیہ اداکارہ کا کردار ادا کیا ہے۔
وجو کھوٹے نے ہندی سنیما کی مشہور فلم شعلے میں کلیدی ولن گبر سنگھ کے ساتھی کالیا کا کردار ادا کیا جو یادگار بن گیا۔ فلم میں گبر سنگھ کے ڈائیلاگ،’’کتنے آدمی تھے؟‘‘ کے بعد وجو کھوٹے کا جواب ’’دو سرکار‘‘۔ اور ’’سردار، میں نے آپ کا نمک کھایا ہے‘‘ آج بھی یاد کیا جاتا ہے، وجو فلم ‘انداز اپنا اپنا’ میں رابرٹ کے کردار سے بھی کافی مقبول ہوئے۔
1964 میں اپنے کیریئر کی شروعات کرنے والے وجو کھوٹےنے 300 سے زائد ہندی اور مراٹھی فلموں میں اداکاری کی۔ ان میں ’شعلے‘،’ انداز اپنا اپنا‘، چائناگیٹ، ’میلہ‘،’ پھر ہیرا پھیری‘، ’گول مال -3 ‘اور ’نگینہ‘ جیسی اہم فلمیں شامل ہیں، وجو کھوٹے کی بھتیجی بھاؤنا بلساور ٹیلی ویژن سیریلوں میں اداکاری کرتی ہیں۔
مجرموں کو تحفظ دینے والی یوپی حکومت انصاف کی آواز کو دبانا چاہتی ہے… پرینکا گاندھی
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے انتظامیہ کی کارروائی پر سخت حملہ کیا ہے، انہوں نے ٹوئٹ کر کہا کہ ’’اتر پردیش میں حکومت کی جانب سے مجرموں کو تحفظ فراہم ہے، عصمت دری متاثرہ کو ڈرایا دھمکایا جارہا۔ اتر پردیش کی بی جے پی حکومت شاہجہاں پور کی بیٹی کے لئے انصاف مانگنے کی آواز کو دبانا چاہتی ہے، ’نیائے پد یاترا‘ روکی جا رہی ہے، ہمارے کارکنوں، رہنماؤں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، ڈر کس بات کا ہے‘‘؟
उप्र में अपराधियों को सरकार का सरंक्षण है कि वो बलात्कार से पीड़ित लड़की को डरा-धमका सकें।
लेकिन, उप्र भाजपा सरकार शाहजहांपुर की बेटी के लिए न्याय माँगने की आवाज को दबाना चाहती है। पदयात्रा रोकी जा रही है। हमारे कार्यकर्ताओं नेताओं को गिरफ़्तार किया जा रहा है। डर किस बात का है?
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) September 30, 2019
چنميانند معاملے میں کانگریس کی ’نیائے پد یاترا‘ سے قبل جتن پرساد نظربند
شاہجہاں پور کی طالبہ کو انصاف دلانے کے لئے کانگریس کے رہنما آج شاہجہانپور میں ’نیائے پد یاترا‘ کرنے والے ہیں، لیکن انہیں ایسا کرنے سے روکا جا رہا ہے۔ جتن پرساد نے انتظامیہ کی اس کارروائی پر کہا کہ یہ بد قسمتی ہے کہ ایک عصمت دری متاثرہ کو انصاف دلانے کے لئے پرامن ’نیائے پد یاترا‘ نکالنے جا رہی ہے۔ لیکن اسے روکا جا رہا ہے۔ کیا وجہ ہے، اس سے کون سا نظم و نسق میں خلل پڑ رہا ہے، ہم نے پہلے ہی کہہ دیا ہے کہ یہ پد یاترا شاہجہاں پور سے نکل کر لکھنؤ تک جائے گی۔ عصمت دری متاثرہ کی آواز بلند کی جائے گی جو انصاف کے لئے آواز بلند کر لگا رہی ہے۔ یہ برداشت سے باہر ہے، انتظامیہ کا یہ فیصلہ کانگریسی کارکنان اور کانگریس قیادت کو برداشت نہیں۔
अन्याय के विरुद्ध आवाज़ उठाना हर भारतीय का समवैधानिक अधिकार है और इसे कोई रोक नहीं सकता । आम जनता और कांग्रेस कार्यकर्ता की मंशा और संकल्प को अंग्रेज़ भी नहीं दबा पाए थे । #शाहजहाँपुर pic.twitter.com/nr58ZZ290N
— Jitin Prasada (@JitinPrasada) September 30, 2019
روس کے جنگلوں میں لگی آگ مکمل طور سے بجھائی گئی
ماسكو: روس کے جنگلو ں میں لگی شدید آگ پر فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے پیر کو مکمل طور پر قابو پا لیا۔ روسی ہوائی جنگلات کے تحفظ سروس کے سیکشن کی جانب سےجاری بیان کے مطابق’’روس کے جن جن علاقہ کے جنگلوں میں آگ لگی تھی، ان سب پر پیر کو قابو پا لیا گیا ہے‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ روس اور سائبیریا کے کئی علاقوں میں جولائی اور ستمبر کے درمیان جنگلوں میں آگ لگ گئی تھی جس کے بعد ان علاقوں میں ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا تھا۔ جنگلوں میں آگ لگنے کے بعد سے ہی روس ہوائی جہازوں کے ذریعہ آگ بجھانے کی کوشش کر رہا تھا۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
