اہم خبر: فضائیہ کے لاپتہ ’این-32‘ طیارے کا ایک دن بعد بھی کوئی سراغ نہیں

اہم خبر: فضائیہ کے لاپتہ این-32 طیارے کا ایک دن بعد بھی کوئی سراغ نہیں

آسام کے جورہاٹ سے پرواز کرنے کے بعد پیر کے روز لاپتہ ہو جانے والے ایئر فورس کے این-32 طیارے کا ایک دن گزر جانے کے بعد بھی کوئی سراغ نہیں لگ پایا ہے، طیارے میں پائلٹ عملہ سمیت مجموعی طور پر 13 افراد سوار تھے۔

ذرائع کے مطابق طیارے نے جورہاٹ سے دوپہر میں 12.25 بجے پرواز بھری تھی، جوکہ اروناچل پردیش کے مغربی سوانگ ضلع میں میں واقع میچوکا ایڈوانس لینڈنگ گراؤنڈ جارہا تھا۔ پرواز بھرنے کے تقریباً ایک گھنٹہ بعد طیارے کا رابطہ متعلقہ ایجنسیوں سے منقطع ہو گیا، اس کے بعد سے طیارے کا کوئی سراغ نہیں مل پا رہا ہے۔

Source بشکریہ قومی آواز بیورو—

Leave a comment