اہم خبر: شری گنگا نگر-پاکستان بین الاقوامی سرحد کے 2 کلو میٹر دائرہ میں دفعہ 144 نافذ

راجستھان: شری گنگا نگر-پاکستان بین الاقوامی سرحد کے 2 کلو میٹر دائرہ میں دفعہ 144 نافذ

راجستھان میں شری گنگا نگر-پاکستان بین الاقوامی سرحد کے 2 کلو میٹر کے دائرے میں دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہے۔ یہ حکم ضلع کلکٹر شیو پرساد نکاتے نے جاری کیا ہے۔ یہ حکم 15 نومبر 2019 تک کے لیے ہے جو کہ شام 7 بجے سے صبح 7 بجے تک اثرانداز ہوگا۔


پرانی دہلی: مینا بازار میں سب ڈویژنل مجسٹریٹ نے چلائی تجاوزات ہٹاؤ مہم، دکاندار پریشان

پرانی دہلی واقع تاریخی جامع مسجد کے نزدیک مشہور مینا بازار میں آج تجاوزات ہٹاؤ مہم چلائی گئی۔ یہ مہم کوتوالی کے سب ڈویژنل مجسٹریٹ گورو ساہنی کی قیادت میں چلائی گئی جس کی وجہ سے وہاں موجود دکانداروں میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔


ایک ملک، ایک الیکشن کی بات کرنے والی حکومت 3 ریاستوں میں ایک ساتھ نہیں کرا پائی الیکشن

انتخابی کمیشن کے ذریعہ مہاراشٹر اور ہریانہ میں انتخاب کی تاریخوں کے اعلان کا کانگریس پارٹی نے استقبال کیا ہے۔ ساتھ ہی جھارکھنڈ میں ان دونوں ریاستوں کے ساتھ انتخاب نہیں کرائے جانے پر سوال کھڑے کیے ہیں۔ دہلی کانگریس ہیڈ کوارٹر میں پریس سے بات کرتے ہوئے پارٹی ترجمان پون کھیڑا نے کہا کہ مودی حکومت ایک ملک اور ایک انتخاب کی بات کرتی ہے، لیکن مہاراشٹر اور ہریانہ کے ساتھ حکومت نے جھارکھنڈ میں انتخاب کرانے کا فیصلہ نہیں لیا۔


مودی حکومت کے خلاف کسانوں کا زبردست احتجاج، دہلی-یو پی سرحد پر لگا ٹریفک جام

آج ہزاروں کسان مودی حکومت کی وعدہ خلافی سے ناراض ہو کر سڑکوں پر اتر آئے ہیں۔ اتنی بڑی تعداد میں کسانوں کے احتجاج کی وجہ سے دہلی-یو پی سرحد پر زبردست جام کا نظارہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس جام کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا بھی سامنا ہے۔


مختلف ریاستوں کی 64 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخاب 21 اکتوبر کو

انتخابی کمیشن نے کئی ریاستوں میں خالی اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخاب کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ اروناچل پردیش، بہار، چھتیس گڑھ، آسام، گجرات، ہماچل پردیش، کرناٹک، کیرالہ، مدھیہ پردیش، میگھالیہ، اڈیشہ، پڈوچیری، پنجاب، راجستھان، سکم، تمل ناڈو، تلنگانہ اور اتر پردیش کی 64 اسمبلی سیٹوں پر 21 اکتوبر کو ضمنی انتخاب ہوں گے اور اس کے نتائج 24 اکتوبر کو آ جائیں گے۔


ہریانہ اور مہاراشٹر میں 21 اکتوبر کو ہوں گے اسمبلی الیکشن، ووٹوں کی گنتی 24 اکتوبر کو

چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا نے پریس کانفرنس میں ہریانہ اور مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔ انھوں نے میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ 21 اکتوبر کو دونوں ہی ریاستوں میں پولنگ ہوگی جب کہ ووٹوں کی گنتی 24 اکتوبر کو ہوگی۔ الیکشن سے متعلق نوٹیفکیشن 27 ستمبر کو جاری کیے جائیں گے۔ سنیل اروڑا نے یہ بھی بتایا کہ 4 اکتوبر تک امیدوار نامزدگی کا پرچہ داخل کر سکیں گے جب کہ 7 اکتوبر تک نام واپس لے سکیں گے۔


ہزاروں کسانوں کا ہجوم مودی حکومت کے خلاف نوئیڈا سے دہلی پہنچا

ہزاروں کسانوں نے نوئیڈا کے سیکٹر 69 واقع ٹرانسپورٹ نگر سے دہلی پہنچ گیا ہے۔ اپنے مطالبات کو لے کر کسانوں کا یہ ہجوم دہلی پہنچا ہے اور مودی حکومت کے خلاف نعرے بھی لگا رہا ہے۔ کسانوں کے اس احتجاجی مظاہرہ کی وجہ سے دہلی کے لوگوں کو جام کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کئی جگہ پر پولس نے ٹریفک جانے سے بچنے کے لیے بیریکیڈ وغیرہ بھی لگا رکھا ہے۔


الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس آج، مہاراشٹر-ہریانہ الیکشن کی تاریخ کا ہو سکتا ہے اعلان

الیکشن کمیشن آج 12 بجے پریس کانفرنس کرنے والی ہے۔ اس پریس کانفرنس پر لوگوں کی نظر ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ الیکشن کمیشن اس پریس کانفرنس کے دوران مہاراشٹر اور ہریانہ کے اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرے گی۔


یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading