ایگزیکیوٹیو کی طاقت کے غلط استعمال سے قومی سلامتی کو خطرہ: راہل
نئی دہلی: کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے جموں و کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والے آئین کی دفعہ 370 کو ختم کئے جانے کے پس منظر میں آج کہا کہ ایگزیکیوٹیو کی طاقت کا غلط استعمال سے قومی سلامتی کے لئے سنگین خطرہ لاحق ہوجائے گا۔ مسٹر گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ”یک طرفہ طریقے سے جموں و کشمیر کو توڑ کر ہمارے منتخب نمائندوں کو قید کرکے اور ہمارے آئین کی خلاف ورزی کرکے قومی اتحاد مستحکم نہیں ہوگا۔ یہ ملک اپنے عوام سے بنا ہے‘ زمین کے ٹکڑوں سے نہیں۔ ایگزیکیوٹیو کی طاقتوں کے اس طرح غلط استعمال سے قومی سلامتی کو سنگین خطرہ لاحق ہوجائے گا۔“
قبل ازیں کانگریس کے رہنما غلام نبی آزاد‘ پی چدمبرم او رمنیش تیواری آئین کی دفعہ 370 کو ختم کئے جانے پر اعتراضات ظاہر کرچکے ہیں۔
اناؤ عصمت دری واقعہ کی شکار لڑکے کے وکیل کو علاج کے لیے دہلی لایا گیا
اناؤ عصمت دری کی شکار لڑکی کے وکیل کو دہلی واقع آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کے ٹروما سنٹر میں لایا گیا ہے۔ ان کا علاج پہلے لکھنؤ میں چل رہا تھا لیکن ان کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ ایک سڑک حادثہ میں اناؤ عصمت دری متاثرہ لڑکی اور ان کے وکیل بری طرح زخمی ہو گئے تھے اور اس حادثہ کا الزام اناؤ واقعہ کے اہم ملزم سینگر پر عائد کیا جا رہا ہے۔
Delhi: Lawyer of Unnao rape survivor brought to Trauma Centre, All India Institute Of Medical Sciences (AIIMS), Delhi from Lucknow. pic.twitter.com/fNnZiGvIOv
— ANI (@ANI) August 6, 2019
بابری مسجد کیس: چیف جسٹس رنجن گوگوئی اور وکیل راجیو دھون کے درمیان زبردست بحث
بابری مسجد اور رام مندر اراضی تنازعہ پر سپریم کورٹ میں بحث جاری ہے اور اس درمیان چیف جسٹس رنجن گوگوئی اور بابری مسجد کے حق میں کیس لڑ رہے وکیل راجیو دھون کے درمیان تلخ نوک جھونک دیکھنے کو ملی۔ رنجن گوگوئی نے راجیو دھون سے کہا کہ وہ عدالت کے وقار کو برقرار رکھیں اور اپنی بات مناسب طریقے سے رکھیں۔ چیف جسٹس کی بات سن کر راجیو دھون نے کہا کہ ’’عدالت نے مجھ سے ایک سوال کیا جس کا میں جواب دے رہا ہوں۔‘‘ اس پر چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے ناراض ہوتے ہوئے کہا کہ ’’کیا یہ طریقہ ہے جواب دینے کا، آپ عدالت کے ایک افسر ہیں۔‘‘
#RamMandir – #BabriMasjid: Heated exchange between CJI Ranjan Gogoi and Rajeev Dhavan
"Mr. Dhavan please maintain dignity of the court", CJI Gogoi
"Your Lordships asked a question, I answered", Dhavan
"There is a way to answer it, you are an officer of the Court", CJI Gogoi.
— Bar & Bench (@barandbench) August 6, 2019
ایودھیا کیس: سپریم کورٹ میں روزانہ سماعت کا سلسلہ آج سے شروع
آج سے سپریم کورٹ میں ایودھیا معاملہ پر روزانہ سماعت کا آغاز ہو گیا ہے۔ 2 اگست کو ہوئی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے فیصلہ کیا تھا کہ ثالثی کا عمل ختم کر کے روزانہ سماعت ہوگی کیونکہ تشکیل شدہ ثالثی ٹیم نے کوئی خاص پیش رفت نہیں کی۔ آج سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران کے این گوونداچاریہ نے گزارش کی کہ عدالتی کارروائی کی آڈیو/ویڈیو ریکارڈنگ ہو اور ٹرانسمیشن یا لائیو اسٹریمنگ کا انتظام ہو۔ لیکن عدالت نے ان کی گزارش کو مسترد کر دیا۔
Supreme Court declines the request of KN Govindacharya for audio/video recording and transmission or live streaming of the case, as it is not currently feasible. https://t.co/MDcRiXrqqh
— ANI (@ANI) August 6, 2019
تیز بارش سے دہلی کا نظارہ ہوا خوشگوار
دہلی میں صبح سے ہی موسم انتہائی خوشگوار ہے اور تیز بارش ہو رہی ہے۔ حالانکہ دہلی کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش ہو رہی ہے لیکن کالکا جی مندر، نہرو پلیس، آئی ٹی او اور پرانی دہلی کے علاقے میں بارش تیز ہو رہی ہے۔ بارش کا امکان پہلے سے ہی ظاہر کیا جا رہا تھا اس لیے دفاتر نکلنے سے پہلے لوگوں نے چھاتے اور برساتی اپنے ساتھ رکھ لیے تھے۔ اس بارش کی وجہ سے کچھ نشیبی علاقوں میں آبی جماؤ کا نظارہ بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔
Delhi: Parts of the national capital receives rainfall this morning, visuals from ITO area. pic.twitter.com/NNT0CV2mT4
— ANI (@ANI) August 6, 2019
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
