اہم خبر: ایودھیا بَم دھماکہ معاملہ میں 4 کو عمر قید، ایک ملزم بری

ایودھیا بم دھماکہ: چار کو سزائے عمر قید، ایک ملزم بری

ایودھیا کے رام جنم بھومی احاطہ میں 5 جولائی 2005 کو ہوئے دہشت گردانہ حملہ سے متعلق پریاگ راج خصوصی عدالت نے 5 ملزمین میں سے 4 کو قصوروار قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی ہے جب کہ ایک کو سبھی الزامات سے بری کر دیا گیا ہے۔ ان ملزمین پر حملے کی سازش تیار کرنے کا الزام تھا۔ گزشتہ کافی وقت سے یہ ملزمین نینی جیل میں بند تھے۔


پاکستان: اسپتال میں دو گروپ کے درمیان زبردست فائرنگ، 5 ہلاک 7 زخمی

اسلام آباد: پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ننکانا صاحب ضلع کے اسپتال میں دو گروپوں کے درمیان ہوئی فائرنگ میں کم ازکم پانچ لوگوں کی موت ہوگئی اور سات دیگر زخمی ہوگئے۔ میڈیا نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ پولس ذرائع کے مطابق پنجاب کے ننکانا صاحب ضلع ہیڈکوارٹر اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں معمولی بات پر دو گروپوں کے ایک دوسرے پر فائرنگ کے واقعہ میں پیر کو چار افراد کی جائے وقوع پر ہی موت ہوگئی اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔

پولس نے کہا کہ واقعہ میں زخمی ہوئے ایک نوجوان نے ضلع کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں دم توڑ دیا۔اس واقعہ کے بعد اسپتال میں بھاری تعداد میں پولیس دستہ تعینات کیاگیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق تین لوگوں کونازک حالت میں اسپتال میں داخل کرایاگیا ہے ۔فائرنگ کے واقعہ کے دوران سبھی اسسٹنٹ ڈاکٹروں ،مریض اور ڈاکٹر فیکلٹی سے بھاگ گئے۔پولیس نے کہا کہ حملہ آور جائے وقوع سے بھاگنے میں کامیاب رہے اور اب تلاشی مہم جاری ہے۔

اسدالدین اویسی رکن پارلیمنٹ کا حلف لینے اٹھے تو بی جے پی لیڈروں نے لگایا ’جے شری رام‘ کا نعرہ

پارلیمانی اجلاس کے دوسرے دن آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے صدر اسدالدین اویسی نے رکن پارلیمنٹ کا حلف لیا، لیکن اس دوران پارلیمنٹ میں ’جے شری رام‘ کا نعرہ گونج اٹھا۔ دراصل منگل کو جیسے ہی اویسی اپنی سیٹ سے اٹھ کر حلف لینے کے لیے ویل کی طرف بڑھے، بی جے پی اور اس کی ساتھی پارٹیوں کے اراکین پارلیمنٹ نے جے شری رام، بھارت ماتا کی جے اور وندے ماترم کے نعرے لگانے شروع کر دیے۔ اس کے جواب میں اویسی نے بھی دونوں ہاتھوں کو اوپر اٹھاتے ہوئے زور زور سے نعرہ لگانے کا اشارہ کیا۔

اس نعرہ بازی پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے، کم سے کم مجھے دیکھ کر انھیں رام کی یاد تو آئی۔ ساتھ ہی اسدالدین اویسی نے یہ بھی کہا کہ امید ہے کہ بی جے پی والوں کو آئین اور مظفر پور میں بچوں کی موت بھی یاد رہے گی۔

این ڈی اے کی طرف سے اوم بڑلا ہوں گے لوک سبھا اسپیکر کے امیدوار

مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ این ڈی اے کی جانب سے اوم بڑلا لوک سبھا اسپیکر کے امیدوار ہوں گے۔ انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ اوم بڑلا کا نام وزیر اعظم، وزیر دفاع، وزیر داخلہ اور ٹرانسپورٹ کے وزیر کی جانب سے پیش کیا گیا اور اس پروپوزل پر بی جے ڈی، شیو سینا، این پی پی، ایم این ایف، اکالی دل، ایل جے پی، وائی ایس آر سی پی، جے ڈی یو، اے آئی اے ڈی ایم کے اور اپنا دل نے دستخط کیا۔


چین: شدید زلزلے نے لی 11 افراد کی جان، 122 زخمی

بیجنگ، 18 جون (ژنہو ا) چین کے صوبہ سیچوان میں پیر کو آئے زلزلے سے 11 افراد کی موت ہو گئی اور 122 دیگر زخمی ہو گئے۔چین کے زلزلہ نیٹ ورک مراکز (سی ای این سی ) کے مطابق رات 10 بجکر 55 منٹ پر آئے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.0 تھی ۔ سي ای این سی کے مطابق زلزلے کا مرکز 28.43 ڈگری شمالی عرض البلد اور 104 .90 ڈگری مشرقی طول لبلد میں زمینی سطح سے 16 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔سي ای این سی کی رپورٹ کے مطابق چاننگ کاؤنٹی میں منگل کو صبح 07:34 بجے 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

سی ای این س کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا کہ زلزلے کا مرکز 28.37 ڈگری شمالی عرض ا لبلد اور 104.89 ڈگری مشرقی طول بلد پر درج کیا گیا۔ایمرجنسی مینجمنٹ وزارت کے شعبہ ایمرجنسی نے راحت و بچاؤ کا روئیوں کے لئے متاثرہ علاقے میں راحتی عملے کو بھیجا ہے۔ وزارت ، قومی رسد اور اسٹریٹجک ذخائر انتظامیہ نے پانچ ہزار خیمے، 10 ہزار بستر اور 20 ہزار رضائیاں زلزلہ متاثرہ علاقوں میں بھیج دی ہیں ۔صوبہ سیچوان کی ریڈ کراس سوسائٹی کی طرف سے بھیجے گئی راحتی عملے کی ایک ٹیم منگل کو 04:00 بجے چانگنگ کے شو انگهے شہر میں پہنچی گئی ہے۔ زلزلے کی وجہ سے سیچوان کے لوژوو شہر کے يبن اور یوجنگ کاؤنٹی کو جوڑنے والے ایک اہم شاہراہ کو بند کر دیا گیا ہے ۔ دیگر سڑکوں کے کچھ حصے بھی بند ہو گئے ہیں۔

بہار: مظفر پور میں ’چمکی بخار‘ سے مرنے والوں کی تعداد 107 پہنچی

بہار کے مظفر پور میں ’چمکی بخار‘ کی دہشت لگاتار بڑھتی جا رہی ہے اور اس بخار سے ہلاکتوں کی تعداد میں بھی لگاتار اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ تازہ ترین سرکاری اطلاعات کے مطابق اب تک 107 لوگوں کی موت ہو گئی ہے جن میں سے 88 کا علاج شری کرشنا میڈیکل کالج اینڈ ہاسپیٹل میں چل رہا تھا جب کہ 19 کا علاج کیجریوال اسپتال میں ہو رہا تھا۔


اتر پردیش: سیتا پور میں ٹرک اور ٹینکر کی زبردست ٹکر، 6 افراد ہلاک 7 زخمی

اتر پردیش واقع سیتا پور میں پیر کی دیر شب ٹرک اور ٹینکر کے درمیان زبردست ٹکر ہو گئی جس میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ اس حادثہ میں کم از کم 7 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ سیتا پور کے ایس پی مسٹر کمار نے میڈیا کو بتایا کہ کچھ زخمیوں کا علاج سیتا پور میں ہی چل رہا ہے جبکہ کچھ کو لکھنو ریفر کر دیا گیا ہے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

Leave a comment