اہم خبر: این ڈی اے کی طرف سے اوم بڑلا ہوں گے لوک سبھا اسپیکر امیدوار


چین: شدید زلزلے نے لی 11 افراد کی جان، 122 زخمی

بیجنگ، 18 جون (ژنہو ا) چین کے صوبہ سیچوان میں پیر کو آئے زلزلے سے 11 افراد کی موت ہو گئی اور 122 دیگر زخمی ہو گئے۔چین کے زلزلہ نیٹ ورک مراکز (سی ای این سی ) کے مطابق رات 10 بجکر 55 منٹ پر آئے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.0 تھی ۔ سي ای این سی کے مطابق زلزلے کا مرکز 28.43 ڈگری شمالی عرض البلد اور 104 .90 ڈگری مشرقی طول لبلد میں زمینی سطح سے 16 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔سي ای این سی کی رپورٹ کے مطابق چاننگ کاؤنٹی میں منگل کو صبح 07:34 بجے 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

سی ای این س کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا کہ زلزلے کا مرکز 28.37 ڈگری شمالی عرض ا لبلد اور 104.89 ڈگری مشرقی طول بلد پر درج کیا گیا۔ایمرجنسی مینجمنٹ وزارت کے شعبہ ایمرجنسی نے راحت و بچاؤ کا روئیوں کے لئے متاثرہ علاقے میں راحتی عملے کو بھیجا ہے۔ وزارت ، قومی رسد اور اسٹریٹجک ذخائر انتظامیہ نے پانچ ہزار خیمے، 10 ہزار بستر اور 20 ہزار رضائیاں زلزلہ متاثرہ علاقوں میں بھیج دی ہیں ۔صوبہ سیچوان کی ریڈ کراس سوسائٹی کی طرف سے بھیجے گئی راحتی عملے کی ایک ٹیم منگل کو 04:00 بجے چانگنگ کے شو انگهے شہر میں پہنچی گئی ہے۔ زلزلے کی وجہ سے سیچوان کے لوژوو شہر کے يبن اور یوجنگ کاؤنٹی کو جوڑنے والے ایک اہم شاہراہ کو بند کر دیا گیا ہے ۔ دیگر سڑکوں کے کچھ حصے بھی بند ہو گئے ہیں۔

بہار: مظفر پور میں ’چمکی بخار‘ سے مرنے والوں کی تعداد 107 پہنچی

بہار کے مظفر پور میں ’چمکی بخار‘ کی دہشت لگاتار بڑھتی جا رہی ہے اور اس بخار سے ہلاکتوں کی تعداد میں بھی لگاتار اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ تازہ ترین سرکاری اطلاعات کے مطابق اب تک 107 لوگوں کی موت ہو گئی ہے جن میں سے 88 کا علاج شری کرشنا میڈیکل کالج اینڈ ہاسپیٹل میں چل رہا تھا جب کہ 19 کا علاج کیجریوال اسپتال میں ہو رہا تھا۔


اتر پردیش: سیتا پور میں ٹرک اور ٹینکر کی زبردست ٹکر، 6 افراد ہلاک 7 زخمی

اتر پردیش واقع سیتا پور میں پیر کی دیر شب ٹرک اور ٹینکر کے درمیان زبردست ٹکر ہو گئی جس میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ اس حادثہ میں کم از کم 7 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ سیتا پور کے ایس پی مسٹر کمار نے میڈیا کو بتایا کہ کچھ زخمیوں کا علاج سیتا پور میں ہی چل رہا ہے جبکہ کچھ کو لکھنو ریفر کر دیا گیا ہے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

Leave a comment