اہم خبر: اناؤ معاملہ پر سپریم کورٹ کا سخت رخ، سبھی کیس دہلی ٹرانسفر

اناؤ معاملہ پر سپریم کورٹ کا رخ سخت، سبھی کیس دہلی ٹرانسفر، سی بی آئی کو 7 دن کے اندر جانچ مکمل کرنے کا حکم

اناؤ عصمت دری واقعہ کے تعلق سے سپریم کورٹ نے انتہائی سخت رخ اختیار کرتے ہوئے سی بی آئی کو حکم دیا ہے کہ وہ سڑک حادثہ کی جانچ سات دن کے اندر جانچ ختم کر اس کی رپورٹ پیش کرے۔ ساتھ ہی سپریم کورٹ نے لکھنؤ میں اناؤ معاملے سے متعلق چل رہے سبھی کیس کو دہلی ٹرانسفر کرنے کا حکم بھی سنا دیا ہے۔ اس درمیان یہ بھی خبر موصول ہوئی ہے کہ عصمت دری متاثرہ کی سیکورٹی پر تعینات تین پولس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ان سیکورٹی اہلکاروں میں دو خاتون اہلکار بھی شامل ہے۔


سنسیکس 441 پوائنٹ گرا، نفٹی بھی 120 پوائنٹ گر کر 11 ہزار سے نیچے

شیئر بازار نے آج گراوٹ کے ساتھ شروعات کی۔ کاروبار کے دوران سنسیکس 441 پوائنٹ گر کر 37074.04 پر آ گیا۔ نفٹی میں 123 پوائنٹ کا نقصان دیکھا گیا۔ اس نے 10995 کی نچلی سطح پر پہنچ گیا ہے۔


اناؤ عصمت دری معاملہ پر سپریم کورٹ نے سی بی آئی اور یوگی حکومت سے مانگی اسٹیٹس رپورٹ

سپریم کورٹ میں اناؤ معاملہ کی سماعت جاری ہے۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے سالیسیٹر جنرل سے کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر سی بی آئی ڈائریکٹر کے ساتھ بات کریں۔ سی بی آئی اور اتر پردیش حکومت سے اناؤ معاملے کی اسٹیٹس رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے۔

اس درمیان امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اناؤ کیس سے جڑے سبھی معاملوں کی سماعت اتر پردیش سے باہر ہو سکتی ہے اور اناؤ عصمت دری کی شکار لڑکی کے اہل خانہ کا مطالبہ ہے کہ یو پی سے باہر ہی کیس کی سماعت ہو۔


پہلے اسکولی بچی نے یو پی حکومت سے کیا سوال، اب پرینکا گاندھی نے بھی کہا ’بی جے پی جواب دو‘

پرینکا گاندھی نے ایک اسکولی طالبہ کے ذریعہ یو پی حکومت سے کیے گئے سوال پر ٹوئٹ کیا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ ’’اگر کوئی رسوخ والا، بڑا انسان کچھ غلط کرتا ہے تو اس کے خلاف ہماری آواز سنی جائے گی کیا؟ یہ بارہ بنکی کی طالبہ کا ’بیداری ریلی‘ کے دوران اتر پردیش حکومت سے اٹھایا گیا سوال ہے۔ یہی سوال ہر خاتون اور بچی کے ذہن میں ہے۔ بی جے پی جواب دو۔‘‘


اسامہ بن لادن کا بیٹا حمزہ بن لادن ہلاک، امریکی افسروں کا دعویٰ

اسامہ بن لادن کا بیٹا حمزہ بن لادن مارا گیا ہے۔ حمزہ کے مارے جانے کا دعویٰ امریکی افسران نے کیا ہے۔ حالانکہ انھوں نے اس بارے میں کوئی واضح جانکاری نہیں دی کہ حمزہ کیسے اور کب مارا گیا، پر بتایا جا رہا ہے کہ وہ امریکہ میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے دو سالوں کے اندر ایک مہم میں مارا گیا اور اس میں امریکہ کا اہم کردار رہا۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

Leave a comment