اہم خبر: امت شاہ نے پیش کی جموں و کشمیر میں صدر راج مزید 6 مہینے بڑھانے کی تجویز

امت شاہ نے پیش کی جموں و کشمیر میں صدر راج مزید 6 مہینے بڑھانے کی تجویز

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج لوک سبھا میں کہا کہ ’’میری تجویز ہے کہ جموں و کشمیر میں صدر راج کو 6 مہینے تک بڑھایا جانا چاہیے۔‘‘ وزیر داخلہ نے لوک سبھا میں یہ تجویز پیش کرنے کے بعد کہا کہ الیکشن کمیشن اس سال کے آخر میں الیکشن کرانے کا فیصلہ کرے گا اور اس بارے میں جانکاری دے دی جائے گی۔ شاہ نے کہا کہ رمضان کا مبارک مہینہ تھا، اب امرناتھ یاترا ہونی ہے، ایسے میں ریاست میں الیکشن کرانا ممکن نہیں تھا۔ اس سال کے آخر میں الیکشن کرانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

جموں و کشمیر میں صدر راج 6 مہینے مزید بڑھائے جانے کی تجویز کی کانگریس نے مخالفت کی ہے۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ منیش تیواری نے لوک سبھا میں کہا کہ آج کشمیر میں جو حالات ہیں، اس کے لیے تاریخ میں پیچھے جانے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ 1990 میں وی پی سنگھ کی حکومت تھی، جسے بی جے پی اور لیفٹ کی حمایت حاصل تھی۔ تب سے جموں و کشمیر کے حالات بگڑنے شروع ہوئے۔ کانگریس کی جانب سے حکومت کو متنبہ کرنے کے باوجود بھی ریاست کے حالات نہیں سدھرے اور وہاں صدر راج لگانا پڑا۔


اتر پردیش: آگرہ-لکھنؤ ہائی وے پر زبردست سڑک حادثہ، 5 مزدور ہلاک، 46 زخمی

اتر پردیش میں فتح آباد کے پاس آگرہ-لکھنؤ ہائی وے پر زبردست سڑک حادثہ ہوا ہے۔ ایک پرائیویٹ بس روڈ پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثہ میں ایک بچہ سمیت 5 لوگوں کی موت ہو گئی۔ وہیں اس حادثے میں تقریباً 46 لوگ زخمی ہو گئے ہیں۔ ٹکر اتنی زبردست تھی کہ بس کے پرخچے اڑ گئے۔ فتح آباد علاقے میں مائل اسٹون 27 کے پاس یہ حادثہ صبح کے وقت ہوا۔ خبروں کے مطابق یہ بس بہار سے جے پور جا رہی تھی۔ بس میں سوار سبھی لوگ مزدور تھے اور مزدوری کرنے کے لیے جے پور جا رہے تھے۔


جموں و کشمیر: بڈگام میں تصادم، کرال پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز نے ملی ٹینٹس کو گھیرا

جموں و کشمیر کے بڈگام میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم شروع ہو گیا ہے۔ کرال پورا علاقے میں کچھ ملی ٹینٹس کو سیکورٹی فورسز ن ے گھیر لیا ہے۔ دونوں جانب سے فائرنگ جاری ہے۔ ابھی کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی خبر موصول نہیں ہوئی۔


یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading