لوک سبھا میں پب جی گیم پر پابندی کا مطالبہ
نئی دہلی: لوک سبھا میں آن لائن گیم پب جی ، بلیو وہیل اور دیگر کمپیوٹر گیمز کو بچوں کے لئے خطرناک بتاتے ہوئے ان پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ کانگریس کے وسنت کمار نے وقفہ صفر میں یہ معاملہ اٹھایا اور کہا کہ پب جي، بلیو وہیل اور دیگر کو آن لائن کمپیوٹر گیمز بچوں کے لئے مہلک ہیں تو ان پر پابندی عائد کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی وجہ سے چھوٹے بچوں کا ذہن متاثر ہو رہا ہے اور وہ جارح بنتے جا رہے ہیں اور ان کی ذہنی سوچ میں بھی تبدیلی آ رہی ہے۔
انہوں نے موبائل اور کمپیوٹر پر ان کھیلوں کو ‘تباہ کن’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ان پر پابندی لگانے پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے کیونکہ نوجوانوں پر ان کھیلوں سے منفی اثر پڑ رہا ہے۔
راجیہ سبھا سے ایس پی جی ترمیمی بل پاس، کانگریس کا واک آؤٹ
ایس پی جی ترمیمی بل راجیہ سبھا سے بھی پاس ہو گیا ہے۔ کانگریس پارتی نے اس بل کی مخالفت کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ یہ بل لوک سبھا سے پہلے ہی پاس ہو چکا ہے۔ بل کے پاس ہونے کے بعد اب صرف وزیر اعظم اور ان کے گھر والوں کو ہی ایس پی جی سیکورٹی دی جائے گی۔
The Special Protection Group (Amendment) Bill, 2019 passed by Rajya Sabha. Congress had staged walkout from the House. pic.twitter.com/751OzjChiM
— ANI (@ANI) December 3, 2019
بھیما کوریگاؤں تشدد معاملہ میں دلتوں پر درج مقدمات ہٹانے کا مطالبہ
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رکن قانون ساز کونسل پرکاش گجبھیے نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو ایک خط لکھا ہے۔ اس خط میں انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بھیما کوریگاؤں تشدد معاملہ میں دلتوں کے خلاف جو بھی مقدمات درج کیے گئے ہیں، انھیں ختم کیا جائے۔
Nationalist Congress Party MLC Prakash Gajbhiye has written to Maharashtra Chief Minister Uddhav Thackeray 'seeking withdrawal of cases filed against dalits in the Bhima Koregaon violence' pic.twitter.com/kCw42FQhrr
— ANI (@ANI) December 3, 2019
جموں و کشمیر: پولس نے دکان نذر آتش کرنے کے الزام میں 4 لوگوں کو گرفتار کیا
منگل کے روز جموں و کشمیر پولس نے چار لوگوں کو گرفتار کیا۔ پولس کا الزام ہے کہ یہ چاروں بارہمولہ میں کچھ دکانوں کو نذر آتش کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ ایس ایس پی عبدالقیوم کا کہنا ہے کہ ’’گرفتار ملزمین کی شناخت معروف، عادل، بلال اور سمیر کے طور پر ہوئی ہے۔ ان کے مالک اپنا ہول سیل دکان رکھتے ہیں اور دکانوں کو نذر آتش کر کے وہ ان کا کاروبار بڑھانا چاہتے تھے۔‘‘
Jammu and Kashmir: Police, today, arrested 4 persons in connection with the setting ablaze of shops in Baramulla. Abdul Qayoom SSP says,"Accused have been identified as Maroof, Adil, Bilal & Samir.Their chief owns a wholesale shop & intention was to increase their business". pic.twitter.com/O81j7SPvew
— ANI (@ANI) December 3, 2019
یو پی میں بدحال تعلیمی نظام کی بی جے پی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی نے ہی کھول دی قلعی
اتر پردیش کے متھرا سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی نے لوک سبھا میں کہا کہ میرے انتخابی حلقہ میں کئی مقامات پر اسکول کھلے میں چل رہے ہیں۔ گاؤوں میں بچے معیاری تعلیم حاصل نہیں کر پا رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایسے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کو اسکولی تعلیم میں نافذ کیا جانا چاہیے۔
BJP MP from UP's Mathura, Hema Malini, in Lok Sabha: At many places (rural) in my constituency, schools are being operated in open. Children in villages are not receiving quality education. I demand that public-private partnership model be implemented in school education. pic.twitter.com/cNG7bLSooQ
— ANI (@ANI) December 3, 2019
پیاز کی ’آرتی اُتار کر‘ بڑھتی قیمتوں کے خلاف انوکھا احتجاج
وارانسی: اترپردیش کے ضلع وارانسی میں پیاز کی آسمانی چھوتی قیمتوں کے خلاف منگل کو لوگوں نے یہاں کی سب سے بری منڈی وشیشر گنج میں کپور سے پیاز کی آرتی اتار کر انوکھا احتجاج کیا۔
سماجی تنظیم ’صبح بنارس کلب‘ کی جانب سے منعقد اس احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں مقامی افراد نے شرکت کی۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے صدر مکیش جیسوال نے کہا کہ یہاں پیاز کی قیمت آسان چھورہی ہے۔ 105 سے 110 روپئے فی کلو کی شرح سے پیاز فروخت ہورہا ہے۔ اس وجہ سے عام لوگوں کی تھالی سے یہ غائب ہوگیا ہے۔ پیاز نے لوگوں کی رسوئی کا بجٹ بگاڑ دیا ہے۔
انہوں نے مہنگائی کے لئے بچولیوں کی ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ایسے افراد کے خلاف سخت کاروائی کرنی چاہئے تاکہ پیاز کی قیمتوں میں گراوٹ آئے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اسٹال لگا کر مناسب قیمت پر عام شہریوں کو پیاز دسیتاب کرانے کا مطالبہ کیا۔
عصمت دری کرنے والوں کو ہمیشہ کے لیے جیل میں ڈال دیا جانا چاہیے: ہیما مالنی
متھرا سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی نے حیدر آباد میں ویٹرنیرین ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل معاملہ کو لے کر آج اپنا رد عمل ظاہر کیا۔ انھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’خواتین کے ساتھ اس طرح کے ظلم کی خبریں اب ہمیں روزانہ سننے کو مل رہی ہیں۔ خواتین کا استحصال ہو رہا ہے۔ میرا مشورہ ہے کہ قصورواروں کو پکڑ کر ہمیشہ کے لیے جیل میں ڈال دیا جانا چاہیے۔ ایک بار جب وہ جیل چلے جائیں تو انھیں بالکل بھی آزاد نہیں کرنا چاہیے۔‘‘
BJP MP from Mathura, Hema Malini on rape & murder of woman veterinarian in Telangana: Everyday we are hearing these things happening to women, women being harassed. My suggestion is to keep the culprits in jail permanently, once they go in jail they should not be released at all. pic.twitter.com/WvonagkXhk
— ANI (@ANI) December 3, 2019
ہندوستانی معیشت کو بھگوان بچائے: پی چدمبرم
لوک سبھا میں بی جے پی اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے جی ڈی پی کو لے کر جو باتیں کہی گئیں اسے لے کر کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر مالیات پی چدمبرم نے اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے ٹوئٹ کر کے کہا ہے کہ ’’جی ڈی پی نمبر بے معنی ہے، نجی ٹیکس میں کٹوتی کی جائے گی، درآمدگی ٹیکس بڑھے گا۔ یہ بی جے پی کے اصلاحات کے متعلق نظریات ہیں۔ بھگوان ہندوستان کی معیشت کو بچائے۔‘‘
GDP numbers are irrelevant, personal tax will be cut, import duties will be increased.
These are BJP’s ideas of reforms.
God save India’s economy.
— P. Chidambaram (@PChidambaram_IN) December 3, 2019
کرناٹک: 9 سالہ بچی کے ساتھ حیوانیت، عصمت دری کے بعد قتل
کرناٹک کے کلبرگی میں سولیپیتھ تھانہ علاقہ میں 9 سال کی بچی سے عصمت دری کے بعد اس کا قتل کر دیا گیا ہے۔ کلبرگی کے ایس پی نے اس بات کی جانکاری دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کیس درج کر کے معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔
Kalaburagi Superintendent of Police, Iada Martin Marbaniang: 9-year-old girl allegedly raped and murdered in Sulepeth police station limits yesterday. A case has been registered, investigation underway. #Karnataka
— ANI (@ANI) December 3, 2019
چندریان-2 کے وکرم لینڈر کا ملبہ نظر آیا، ناسا کو ’کریش سائٹ‘ سے 750 میٹر دور ملا 3 ٹکڑا
چندریان-2 کے وکرم لینڈر کا ملبہ چاند پر گرا ہوا نظر آ گیا ہے۔ ناسا نے ٹوئٹ کر کے اس کی جانکاری دی ہے کہ اس کے لونر ریکنیسنس آربیر نے چاند کی سطح پر چندریان-2 کے وکرم لینڈر کو ڈھونڈ لیا ہے۔ ناسا کے مطابق چندریان-2 کے وکرم لینڈر کا ملبہ اس کے کریش سائٹ سے 750 میٹر دور ملا۔ ملبہ کے تین سب سے بڑے ٹکڑے 2×2 پکسل کے ہیں۔ ناسا نے رات تقریباً 1.30 بجے وکرم لینڈر کے امپیکٹ سائٹ کی تصویر جاری کی اور بتایا کہ اس کے آربیٹر کو وکرم لینڈر کے تین ٹکڑے ملے ہیں۔
The #Chandrayaan2 Vikram lander has been found by our @NASAMoon mission, the Lunar Reconnaissance Orbiter. See the first mosaic of the impact site https://t.co/GA3JspCNuh pic.twitter.com/jaW5a63sAf
— NASA (@NASA) December 2, 2019
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
