دہلی تشدد: ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر ہوئی 39، کچھ کی حالت اب بھی سنگین
شمال مشرقی دہلی میں تشدد کے واقعات کا اثر اب بھی برقرار ہے اور مہلوکین کی تعداد میں لگاتار اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 39 ہو گئی ہے۔ جی ٹی بی اسپتال میں اس وقت کئی افراد اب بھی زیر علاج ہیں جن میں سے کچھ کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔ اس درمیان موج پور، جعفر آباد اور خوریجی وغیرہ علاقوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ جعفر آباد اور بھجن پورہ کی کئی دکانیں آج کھولی گئی ہیں جہاں حالات معمول پر نظر آ رہے ہیں۔
Delhi violence toll goes up to 39, says Health Department official
— Press Trust of India (@PTI_News) February 28, 2020
دہلی کے نئے پولس کمشنر ہوں گے ایس این شریواستو، کل سنبھالیں گے ذمہ داری
دہلی کے نئے پولس کمشنر ایس این شریواستو ہوں گے۔ وہ ہفتہ کے روز اپنی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ موجودہ پولس کمشنر امولیہ پٹنایک کل ریٹائر ہو رہے ہیں۔ اس سے پہلے انھیں ایک مہینے کا ایکسٹینشن دیا گیا تھا۔
شیئر بازار کھلتے ہی زبردست زوال کا شکار، سنسیکس 1100 پوائنٹ نیچے
شیئر بازار میں آج کہرام کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔ شیئر بازار کھلتے ہی سنسیکس 1163 پوائنٹ نیچے چلا گیا ہے جب کہ نفٹی میں بھی 300 پوائنٹ کا زوال دیکھنے کو ملا ہے۔ اس گراوٹ سے شیئر بازار میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ سرمایہ کاروں کو لاکھوں کروڑ کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
Sensex falls over 1000 points at opening; currently at 38,686.68 pic.twitter.com/ocRkHRRyWo
— ANI (@ANI) February 28, 2020
ایس آئی ٹی نے دہلی تشدد کی جانچ شروع کی، میڈیا اور چشم دیدوں سے مانگے ثبوت
شہریت ترمیمی قانون کو لے کر شمال مشرقی دہلی میں الگ الگ مقامات پر پیدا تشدد کی جانچ ایس آئی ٹی نے شروع کر دی ہے۔ ایس آئی ٹی کی تشکیل جمعرات کو دوپہر بعد کی گئی تھی۔ ایس آئی ٹی تشکیل ہونے کے بعد دہلی پولس جرائم سیل کے ایڈیشنل پولس کمشنر نے اپیل کرتے ہوئے عام شہری اور میڈیا سے کہا تھا کہ تشدد کی جانچ میں جس کے پاس جو بھی تصویریں، ویڈیو فوٹیج یا دیگر ثبوت ہوں، وہ 7 دن کے اندر پولس کو مہیا کرائے تاکہ جانچ میں مدد مل سکے۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو