اہم خبر:ٹھاکرے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تیاری؟

ممبئی:27 جون(ورق تازہ نیوز)سپریم کورٹ سے راحت ملنے کے بعد شندے گروپ نے گوہاٹی کے ایک ہوٹل میں میٹنگ شروع کر دی ہے۔جس میں آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی ٹھاکرے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بات ہو رہی ہے۔ دوسری جانب بی جے پی کی کور کمیٹی کی میٹنگ اپوزیشن لیڈر دیویندر فڑنویس کی رہائش گاہ پر شروع ہو رہی ہے۔ اس میٹنگ میں بی جے پی کے اگلے اقدام پر بھی بات ہونے کا امکان ہے۔

امکان ہے کہ شندے گروپ گورنر سے ٹھاکرے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے کہے گا۔ ابھی یہ فیصلہ ہونا باقی ہے کہ شندے گروپ ممبئی آئے گا یا ان کے نمائندے۔ شیو سینا نے کہا ہے کہ اگر ایم ایل اے ممبئی آتے ہیں تو وہ ان کی طرف واپس آئیں گے۔ شندے گروپ نے کہا ہے کہ انھوں نے ٹھاکرے حکومت کی حمایت واپس لے لی ہے

اپنی رائے یہاں لکھیں