آئی وائی ایف کا دو روزہ نظم و نسق و لیگل پروگرام
اردھاپور ( شیخ زبیر ) اسلامک یوتھ فیڈریشن (آئی وائی ایف) کا، آر کے (R.K)بنکویٹ حال دیگلور ناکہ ناندیڑ میں نظم و نسق اور لیگل اورنیس کا پروگرام ہوا ،جس میں آئی وائی ایف کے وابستگان کی تربیت کے حوالے سے عناوین پر تقاریر،گروپ ڈسکیشن، پینل سیشن وغیرہ سرگرمیاں قابل ذکر ہیں۔
قانونی امور کی رہنمائی و اویرنیس کی خاطر قانونی ماہرین کی خدمات حاصل کی گئ، جس میں لیگل اویرنیس پر تقریر اور سوال و جواب کے ذریعے شرکاء اجتماع کو بنیادی شہری حقوق، اور قانونی امور سے واقف کرایا گیا،دوسرے دن تنظیمی نظم و نسق کے سیشن میں آئی وائی ایف کی موجودہ صورتحال، ٹیم ورک، ڈسپلن(نظم و ضبط)، کے زیر عنوان ممبران کی رہنمائی گئی۔ مقررین اور منتظمین میں شامل حضرات،عبدالواحد با حسن (مہاراشٹر، اسٹیٹ صدر) فیض الرحمن خان(اسٹیٹ سیکریٹری) اور شوریٰ(اسٹیٹ اڈوائزری کمیٹی) کے ارکان نے مختلف موضوعات کے تحت شرکاء اجتماع کو تنظیمی امور سے متعلق قرآن اور حدیث کی روشنی میں معلومات فراہم کی ساتھ ہی لوکل یونٹ ،سرکل میں افراد سازی،عوامی نفوذ سے متعلق فارمولہ پیش کیا ۔
