اہم خبر:شیو سنگرام پارٹی کے صدر ونائک میٹے کی کار حادثہ میں موت

بیڑ:14. اگست (ورق تازہ نیوز)شیو سنگرام پارٹی کے صدر اور سابق ایم ایل اے ونائک میٹے کی کار حادثے میں موت ہو گئی۔

ونائک میٹے کی گاڑی ممبئی-پونے ایکسپریس وے پر کھالاپور ٹول بوتھ کے قریب صبح تقریباً 5:30 بجے حادثے کا شکار ہوگئی۔

اس حادثے میں میٹے کے سر پر شدید چوٹ آئی۔ اس کے بعد انہیں پنویل کے ایم جی ایم اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ لیکن میٹے کی موت کے خلاف لڑائی ناکام ہوگئی ۔

ریاست کی سیاست میں پچھلی کئی دہائیوں سے سرگرم رہنے والے میٹے کی موت سے تمام شعبہ ہائے زندگی میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے.

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading