پی این بی گھوٹالہ کے اہم ملزم نیرو مودی کے ذریعہ داخل ضمانت عرضی ایک بار پھر انگلینڈ کی عدالت میں خارج کر دی گئی ہے۔ اس بات سے پریشان نیرو مودی نے صبر کا دامن چھوڑتے ہوئے عدالت میں ہی اپنی ناراضگی کھل کر ظاہر کر دی۔ انھوں نے دھمکی آمیز انداز میں کہا کہ اگر انھیں ہندوستان کے حوالے کیا گیا تو وہ خودکشی کر لیں گے۔ نیرو مودی نے عدالت میں یہ بھی بتایا کہ انھیں جیل میں تین مرتبہ پیٹا گیا ہے۔
I will kill myself if extradited to India: Nirav Modi https://t.co/mCIVPCw4Sa pic.twitter.com/g8z7CRCJ0b
— Times of India (@timesofindia) November 6, 2019
میڈیا ذرائع کے مطابق نیرو مودی کو بدھ کے روز ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ عدالت میں پیشی ہوئی تھی۔ عدالت میں وہ اپنے وکیلوں کے ساتھ آئے اور ضمانت کے لیے اپنی بات رکھی۔ نیرو مودی کے وکیل نے دعویٰ کیا کہ وینڈس ورتھ جیل میں انہیں دو بار پیٹا گیا۔ کیتھ نے دعویٰ کیا کہ حال ہی میں نیرو کی پھر پٹائی کی گئی تھی۔ وکیل نے یہ بھی بتایا کہ منگل کی صبح جیل میں بند دو قیدی اس کی جیل میں آئے اور انھوں نے نیرو کو گھونسا مارا، ساتھ ہی انھیں زمین پر گرا کر کافی پٹائی کی۔
عدالت میں جب نیرو مودی کو اپنی بات رکھنے کے لیے کہا گیا تو انھوں نے کہا کہ اگر انھیں ہندوستان بھیجنے کا فیصلہ دیا گیا تو وہ خود کو ختم کر لیں گے۔ نیرو نے یہ بھی کہا کہ اسے ہندوستان میں غیر جانبدار ٹرائل کی امید نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ ہندوستان جانا نہیں چاہتے کیونکہ جان کو خطرہ بھی ہے اور انصاف کی امید بھی معدوم ہے۔
واضح رہے کہ نیرو مودی کو 19 مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا۔ تب سے وہ جنوب مغربی لندن کی وینڈس ورتھ جیل میں قید ہے۔ حکومت ہند کی گزارش پر اسکاٹ لینڈ یارڈ (لندن پولس) نے خودسپردگی وارنٹ کی تعمیل کرتے ہوئے اسے گرفتار کیا تھا۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
