اگر امریکی فوجی نکالے تو عراق پر پابندیاں : ٹرمپ

واشنگٹن ۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے عراقی حکومت کو دھمکی دی ہے کہ اگر امریکی فوجیوں کو نکالا گیا تو اْسے سخت اقتصادی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ٹرمپ کے مطابق ایسی پابندیاں عائد کی جائیں گی جن کا عراقی حکومت نے سوچا بھی نہیں ہو گا۔ امریکی صدر کا یہ بیان عراقی پارلیمنٹ میں منظور ہونے والی اْس قرارداد کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں تمام غیر ملکی بشمول امریکی فوجیوں کو ملک سے نکل جانے کا کہا گیا ہے۔ اس قرارداد پر بغداد حکومت کو عمل کرنا لازم نہیں ہے۔ عراق میں سترہ برس قبل کی فوج کشی کے بعد بظاہر ہزاروں فوجیوں کا انخلا مکمل ہو چکا ہے لیکن پھر بھی تقریبا پانچ ہزار سے زائد امریکی فوجی اب بھی موجود ہیں۔

Read More

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading