گوہاٹی،8مئی(یواین آئی)آسام میں کل جس نابالغ لڑکی کی موت ہوگئی تھی،اس کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے اور وہ ایک کینسر سینٹر کی صفائی اہلکارکی پوتی تھی۔
مقامی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ 16 سالہ لڑکی کی جمعرات کو موت ہوگئی تھی۔وہ ڈاکٹر بی برووا کینسر تنظیم میں تعینات صفائی اہلکار کی پوتی تھی اور تنظیم کی صفائی اہلکاروں کی بستی میں اپنے خاندان کےساتھ رہتی تھی۔
لڑکی کیکل موت ہونے کے بعد اس کے سواب کا نمونہ لیاگیا۔کل رات جب نمونے کی رپورٹ آئی تو اسے کورونا پازیٹو پایا گیا۔
اس کی آخری رسومات مقامی شمشان میں پہلی کی جاچکی تھیں اور یہ بھی پتہ چلا ہے کہ وہ لڑکی علاج کےلئے سرکاری اسپتال بھی گئی تھی۔
ریاست کے وزیر صحت ڈاکٹر ہمنت بسوا سرما کے ساتھ کامروپ (میٹرو)کے ڈپٹی کمشنر وسوجیت پیگو نے آج صبح کینسر تنظیم کا دورہ کیا اور تنظیم کو سیل کردیا گیا ہے۔لڑکی کے کنبے کے دیگر اراکین کو قرنطینہ کیا گیا ہے۔ریاست میں کل اس لڑکی کے ساتھ آٹھ نئے کورونا پازیٹو سامنے آئے تھے اور اس کے ساتھ ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد کُل 53 ہوگئی ہے۔