اورنگ آباد : 4 دنوں میں 130 مریضوں کا اضافہ، جملہ تعداد 239

aurangabad-corona_1588295752اورنگ آباد : 2 مئی (یو این آئی) اورنگ آباد میں کورونا کا قہرلگاتار بڑھتا ہی جا رہا ہے، گزشتہ نین چار دنوں سے کورونا وائرس کے شکار مصدقہ مریضوں کی تعداد میں اچانک بڑی تعداد میں ہو رہے اضافے کی بدولت عوام میں خوف اور دہشت کی لہر پھیلی ہوئی ہے۔ پچھلے چار دنوں سے لگاتار بڑی تعداد میں نئے مصدقہ مریض سامنے آرہے ہیں۔ بدھ سے آج ہفتہ کی صبح تک 130 نئے مریضوں ہائے گئے ہیں۔ پازیٹیو رپورٹ آنے والے مریضوں کی اس تعداد کو شامل کرنے کے بعد اب اورنگ آباد میں جملہ مصدقہ مریضوں کی تعداد 239 ہو چکی ہے۔


صرف دو دنوں میں 86 افراد اس وباء سے متاثر ہوئے، جمعرات کو 47 اور جمعہ کو 39 افراد کی جانچ رپورٹ مثبت پائی گئی ۔اور آج صبح سے دوپہر تک مزید 23 نیئے مریض ملے ہیں، جس کے بعد یہاں حالات تشویشناک صورت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔اس سے جہاں ایک طرف مریض اور انکے افراد خاندان کو مختلف نوعیت کی پریشانیاں کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔تو دوسری طرف محکمہ صحت، ضلعی اور میونسپل انتظامیہ کی ذمہ داریوں اور فکر مندی میں دن بدن اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے۔
دریں اثناء کورونا وائرس کی ایک خاتون مصدقہ مریضہ نے 12 دنوں بعد اپنی نوزایئدہ بچی کو دل بھر کر دیکھا۔ یاد دلا دیں کہ اس کورونا کی اس مصدقہ مریض خاتون کی 18 اپریل کو عمل جراحی کے ذریعے سے زچگی کی گئی تھی اور اس نے ایک بچی کو جنم دیا تھا، نوزیئدہ بچی کورونا سے پاک تھی اس لیے اس کی حفاظت کی خاطر اسے ماں سے بالکل الگ تھلگ رکھا گیا تھا اور اس دوران اسپتال کے ڈاکڑ اور دیگر اسٖٹاف اس بچی کی دیکھ بھال کر رہے تھے۔ 12 دنون بعد وہ خاتوں پوری طرح سے صحت مند ہو گئی اور اس کی دونوں مرتبہ بھی جانچ رپورٹ نیگیٹو آنے کے بعد اس گھر روانہ کیا گیا ۔

اس موقع پر جب اس کی بچی کو اس کے والد کے حوالے کیا گیا تو اس ماں نے پہلی بار دل بھر کر اپنی بچی کو دیکھا۔
اسی طرح کل مختلف کوویڈ-19 کے مصدقہ مریضوں کے رابطے میں آنے والے 292 افراد کی جانچ کی گئی تھی اور ان سب کی رپورٹ نگیٹیو آئی ہے جس سےان لوگوں نےراحت کی سانس لی ہے۔اورنگ آباد میں ابتک اس مرض سے 8 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 24 افراد صحت مند ہو کر گھر لوٹ گئے۔