اورنگ آباد:(جمیل شیخ):میونسپل انتظامیہ کی لاپرواہی اور اب عوام کی مخالفت کے سبب پڑیگائوں اور چکل تھانہ میں کچرا ٹھکانے لگانے کا مسئلہ سنگین ہوچکا ہے اور ہرسول کی عوام بھی احتجاج پر اتر آئی ہےے۔ شہر اورنگ آباد سے نکلنے والا کچرا ٹھکانے لگانے میں میونسپل انتظامیہ ناکام ہوچکا ہے اور پڑیگائوں کے علاوہ چکل تھانہ میں بھی حالات سنگین ہوچکے ہیں ان علاقوں میں کچرے کے جو ڈھیر پڑے ہیں وہاں کتوں کے ڈیرے ہیں جو نہ صرف اپنی غذا ڈھونڈنے کے لئے کچرا پھیلارہے ہیں بلکہ میویشیوں کو بھی اپنا نشانہ بنارہے ہیں او رکچرے وگندگی کے سبب فصل بھی تباہ ہورہی ہے عوام کے احتجاج کے بعد پڑیگائوں کا پروسیسنگ یونٹ تو دو مہینے پہلے ہی بند کردیاگیا ہے اور چکل تھانہ کے لوگ بھی علاقے میں کچرا نہیں ڈالنے دیتے۔ اور جو کچرا پہلے سے جمع ہے اور اس کے علاوہ وہاں جو گندہ پانی جمع ہوچکا ہے اس سے کئی مسائل جنم لے رہے ہیں او ربیماریاں پھیل رہی ہیں او رمیونسپل انتظامیہ نے تو اب ندی بھی بند کردی جس کی وجہ سے عوام مشتعل ہوچکی ہیں۔ یہی حال ہرسول کا بھی ہے جہاں گندگی کا راج اور وہاں کے عوام بھی احتجاج پر اتر آئے ہیں۔