اورنگ آباد:(جمیل شیخ):چکل تھانہ علاقہ سے گزررہی سکھنا ندی میں تعمیر سیوریج ٹینک میں لگائے گئے الیکٹرک پمپ کی مرمت کے لئے اترنے والے دو مزدوروں کی زہریلی گیس کے سبب موت واقع ہوگئی۔مزید تین مزدوروں کا علاج جاری ہے اور ایک مزدور لاپتہ بتایا جارہے ہے۔ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق مرکزی حکومت کی یو ایس ایس ڈی آئی ایم اسکیم کے تحت شہر بھر میں نئی ڈرینج لائن ڈالی گئی۔ اور ندی نالوں میں بڑے بڑے ڈرینج لائن ڈالی گئی ہےے۔ اور ندی نالوں میں بڑے بڑے سیوریج ٹینک بنائے گئے ہیں مگر اطراف میں رہنے والے کسان ان ٹینکس میں الیکٹرک پمپ نصب کرکے ان سے سیوریج واٹر لے کر اپنے کھیتوں کی سینچائی کرنے لگے ہیں۔ مسنت پور علاقہ سے گزرنے والی سکھنا ندی میں بنائے گئے سیوریج ٹینک میں بھی کسانو ںنے الیکٹرک پمپ نصب کر رکھے تھے۔ آج وہاںنصب کی گئی
الیکٹرک موٹر کا فٹ بال بدلنے کے لئے دولیبرس چیمبرس میں اترے مگر وہاں موجود زہریلی گیس کے سبب وہ بیہوش ہوگئے جب کافی دیر تک وہ باہر نہیں آئے تو مزید دولہر اندر اترے اور وہ بھی واپس نہیں آئے جس کے بعد مزید دو مزدور چیمبرس میں اترے اور وہ بھی زہریلی گیس سے متاثر ہوئے۔ کسی طرح ان میں سے پانچ افراد کو باہر نکالاگیا مگر ایک مزدور اب بھی لاپتہ ہے جس کی تلاش جاری ہے جو لیبرس چیمبرس کے باہر نکالے گئے ان میں سے جناردھن کامبڑے اور دنیش دراکے نامی مزدورں کی موت واقع ہوجانے کی اطلاع ہے جبکہ تین مزدوروں کا علاج ایک خانگی اسپتال میں جاری ہے۔