اورنگ آباد: خونخوار کتوں کے تئیں کارپوریشن انتظامیہ کی نااہلی کے خلاف 28 فروری کو عوامی اندولن

اورنگ آباد:(جمیل شیخ):آوارہ کتوں کی بہتات سے شہریان پریشان ہوچکے ہیں شکایت کرنے کے باوجود میونسپل انتظامیہ اس جانب توجہ دینے تیار نہیں ہے لہذا 28 فروری کو ویٹرنری سینٹرل ناکہ پر احتجاج کیا جائیگا یہ اعلان آج جن جاگرن سمیتی کی میٹنگ میں کیاگیا۔

آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر قابو پانے میں میونسپل کارپوریشن انتظامیہ پوری طرح ناکام ہوچکا ہے راتوں شہر کے چوراہوںاور کھلی جگہوں پر جمع ہونے والے کتوں کے جھنڈ کے سب راہ گیروں اور علاقے کے ساکنان کو پریشانیو ںکا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اس ضمن میں آج مہاراشٹر جن جاگرن سمیتی عہدیداران کی ایک میٹنگ میںرکھی گئی۔ تفصیلا ت کے مطابق اورنگ آباد شہر میں حد سے زیادہ کتے ہوجانے کی وجہ سے چھوٹے بچے، ضعیف کو چلنا پھرنا مشکل ہوگیا ہے، گذشتہ دو تین ماہ میں انسانی جانوں پر جان لیوا حملے جاری ہے،جس کی وجہ سے بارود گر نالے کا بچہ جان بحق ہوگیا، اسی طرح کٹ کٹ گیٹ، کراڑ پورہ، جسونت پورہ ایکڑا ناکہ روڈ تقریبا شہر کے ہر علاقے میں کثیر تعداد میں کتے راہ گیر کے لیے تکلیف کا باعث بنے ہوئے ہیں۔

گذشتہ ماہ ناگسین کالونی میں بکریوں کو ان کی وجہ سے نقصان پہنچاہے، اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن اس پر کوئی کاروائی نہیں کررہا ہے، جس کی وجہ سے ہر طرف ایک دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا ہے، ہماری NGO جن جاگرن سمیتی گذشتہ ایک سال سے مسلسل کتوں کا انتظام کرنے کے لیے میونسپل کمشنر کو محضردے رہی ہے، اس کے باوجود بھی میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کوئی کاروائی نہیں کررہا ہے ، جس کے خلاف آج شہر کے تعلیمی اداروں اورسماجی ذمہ داروں کی ایک میٹنگ محسن احمد سابق کارپوریٹر کے زیرصدارت ان کے مکان روشن گیٹ اورنگ آباد میں دوپہر ٹھیک ساڑھے بارہ بجے منعقد کی گئی ،جس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ لیا گیا کہ میونسپل کارپوریشن کے خلاف بتاریخ 28فروری 2019 دوپہر ٹھیک 12 بجے جانوروں کا دواخانہ ایکڑا ناکہ روڈ میں جسونت پورہ روڈ کے سامنے عوامی اندولن کرینگے۔

اس کی اطلاع آج سمیتی نے پریس نوٹ کے ذریعے دی ۔اس نشست میں محسن احمد، عابدہ بیگم، سلمیٰ بانو، محسنہ بلقیس، عزیز خان، شیخ مناف، اشفاق احمد اقبال، پروفیسر سید ناصر الدین اورنعمان احمد،سیدمظفر ،شبانہ بیگم اورانیسہ بیگم نے شرکت کی ۔آخر میں تمام شہریان سے خصوصی درخواست ہے کہ مذکورہ جگہ پرزیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت فرمائیں تاکہ کتوں کے مسائل حل ہوسکیں ، اس طرح کی اپیل سمیتی کی طرف سے کی گئی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading