اورنگ آباد میں پھر سے تناؤ: دو مسلم نوجوانوں کو جبرا نعرے لگانے پر کیا مجبور: پولس کمشنر کی امن کی اپیل

اورنگ آباد: 22 جولائی:(ورق تازہ نیوز) آج رات دیر گئے پھر ایک بار اورنگ آباد شہر میں کشید گی کا ماحول پیدا ہو گیا. جب آزاد چوک سے متصل بجرنگ چوک علاقہ میں دو مسلم نوجوانوں کو شر پسندوں کی جانب سے نعرے لگانے کو کہا گیا.

دیکھئے کیا ہے پورا معاملہ :

تفصیلات کے مطابق آن لائن فوڈ ڈیلوری کمپنی زوماٹو Zomatto کے دو ڈیلیوری بوائے کسٹمر کا آرڈر پہنچانے کیلے اورنگ آباد کے سڈکو علاقہ کے بجرنگ چوک میں گئے تھے لیکن راستے میں ہی کچھ غنڈوں نے ان کی موٹر سائیکل روک دی اور ان کے ساتھ بحث و تکرار کےبعد انہیں جبراً نعرےلگانے کیلئے بھی مجبور کیا گیا.واضح ہوکہ دونوں نوجوانوں کیساتھ کسی قسم کی مارپیٹ نہیں کی

جیسے ہی اس واقعہ کی خبر شہر میں پھیلی اقلیتی علاقہ آزاد چوک پر مسلمانوں کا ہجوم ہوگیا. لیکن تبھی پولس کی بھاری جمعیت وہاں پہونچ گئی. اور حالات کو قابو میں کیا. پولس کمشنر جناب چیرینجیوی پرساد نے آزاد چوک پہونچ کر حالات کا جائزہ لیا اور میڈیا کو ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے معاملہ کی تفصیلات دی اور عوام سے اپیل کی کہ وہ امن و امان قائم رکھیں اور حالات پوری طرح سے پولس کے کنٹرول میں ہیں. مسلم نوجوانوں کی شکایت پر ایف آئی آر درج کردی گئی ہے اور پولس جلد سے جلد ملزمین کو گرفتار کرلیں گی.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading