آگرہ 21 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) آگرہ ضلع انتظامیہ نے شیوسینا کی جانب سے ساون کے مہینے میں ہر پیر کو تاج محل میں آرتی کرنے کی دھمکی کے بعد وہاں سکیوریٹی میں اضافہ کردینے سے اتفاق کیا ہے ۔ محکمہ آثار قدیمہ کے حکام نے مزید سکیوریٹی کی درخواست کی تھی اور یہ کہا تھا کہ تاریخی یادگاروں اور آثار قدیمہ کے مقامات کے قانون کے تحت وہاں کسی بھی طرح کی مذہبی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جاسکتی اور نہ ہی کسی نئی روایت کو شروع ہونے دیا جاسکتا ہے ۔
Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-