اورنگ آباد میں میمن آرگنائزیشن اور ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلس کے اشتراک سے 2 مارچ کو روزگار میلے کا انعقاد

اورنگ آباد: 2 مارچ 2019 کو ورلڈ میمن آرگنائزیشن اور اورنگ آباد ہائی میمن جماعت کے اشتراک سے ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلس (اے ایم پی) کے ذریعے موتی والا ہال، یونس کالونی، کٹ کٹ گیٹ روڈ، اورنگ آباد میں صبح 10.30 سے شام 4 بجے تک روزگار میلے کا انعقاد کیا گیا ہے۔

ہمارے ایسے طلبہ جنھوں نے دسویں کامیاب سے لے کر پوسٹ گریجویشن کیا ہے اور نوکری کے متلاشی ہیں ان کے لیے یہ ایک سنہرا موقع ہے۔

اس روزگار میلے میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی 60 سے بھی زائد کارپوریٹس کمپنیاں شرکت کررہی ہیں جن میں ایف ایم سی جی ، ریٹیل، ہاسپیٹالیٹی، بی پی او، بینکنگ، فائنانس، فارمیسی، سیلس اور دیگر کمپنیاں شامل ہیں-

کارپوریٹس کے علاوہ تقریباً ۱۰ نام چین اسکل ٹریننگ پارٹنرس بھی اس جاب فیئر میں شرکت کر رہے ہیں۔ یہ ٹریننگ پارٹنرز روزگار پر مبنی ٹریننگ کے لیے کم پڑھے لکھے اور ضرورت مند امیدواروں کا انتخاب کریں گے۔ جن امیدواروں کا انتخاب اسکل ٹریننگ کے لئے ہوگا انہیں مفت میں نوکری پرمبنی ٹریننگ دی جائے گی۔

خواہشمند امیدوار کو دی گئی لنک پر رجسٹریشن کرنا لازمی ہے۔ خواہشمند حضرات اسکول گراؤنڈ پر پہنچ کر بھی اپنا رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

www.ampindia.org/ampjobform

امیدوار کا 18 سال سے زائد ہونا لازمی ہے۔ اپنے تعلیمی دستاویزات اور بائیو ڈیٹا کی 10 نقول کے ساتھ فارمل ڈریس میں شرکت کرکے اس روزگار میلے کا فائدہ اٹھائیں۔

عوام الناس بالخصوص سماجی تنظیموں سے بھی درخواست ہے کہ اس روزگار میلے کی زیادہ سے زیادہ تشہیر کریں تاکہ ہمارے نوجوان اس سے خاطر خواہ استفادہ کرسکیں۔

اس طرح کی اطلاع ڈاکٹر سید محسن نے دی. مزیر تفصیلات کیلئے محمد الیاس ڈانگرا – 9270545465 سے ربط پیدا کریں.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading