‘پلوامہ دہشت گردانہ حملے پر سی آر پی ایف کا بڑا بیان

سری نگر:15فروری ۔(ایجنسیز)پلوامہ حملے میں تقریبا 40 جوانوں کی شہادت کے بعد مرکزی ریزرو پولیس فورس نے تبصرہ کیا ہے۔ سی آر پی ایف نے کہا کہ ‘نہ بھولیں گے، نہ معاف کریں گے’۔ سی آر پی ایف کےآفیشیل ٹویٹر اکاو¿نٹ پر ٹویٹ کیا گیا ہے۔ ‘ہم نہ بھولیں گے، نہ معاف کریں گے’ پم پلوامہ حملے کے اپنے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور شہید بھائیوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ اس حملے کا بدلہ لیا جائے گا”۔واضح ہو کہ جمعرات کو 3:20بجے آئی ای ڈی سے سی آر پی ایف کے قافلے کی ایک بس کو نشانہ بنایاگیا۔ اس حملے میں تقریبا 40 سی آر پی ایف جوان شہید ہوگئے۔ پلوامہ کے اونتی پورہ کے گوری پورہ علاقے میں سی آر پی ایف کے قافلے پر دہشت گردوں نے آئی ای ڈی سے حملہ کیا اور پھر تابڑ توڑ فائرنگ کی۔سی آر پی ایف کےآفیشیل ٹویٹر اکاو¿نٹ پر ٹویٹ کیا گیا ہے۔ ‘ہم نہ بھولیں گے، نہ معاف کریں گے’ پم پلوامہ حملے کے اپنے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور شہید بھائیوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ اس حملے کا بدلہ لیا جائے گا”۔وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ آج ملک کا خون کھول رہا ہے، پورا ملک غصے میں ہے۔ دہشت گردوں کو حملے کی بڑی قیمت چکانی ہوگی’۔ پلوامہ خودکش حملہ: سی آر پی ایف قافلے کے حملہ آورکا ویڈیو، جب میرا پیغام دیکھو گے تب میں جنت میں مزے لوٹ رہا ہوں گا

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading