اورنگ آباد میں تحریک صدائے حق کی جانب سے اسلامی نئے سال کے موقع پر بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

اورنگ آباد۔(ورق تازہ نیوز) حافظ شیخ عمران قادری کی اطلاع کے بموجب تحریک صدائے حق اہلسنّت وجماعت ہر سال اسلامی نئے سال کےموقع پر بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کرتی ہے ۔اس مقصد کے تحت کہ ہمارا دیا ہوا خون کا عطیہ زندگی کے کنارے پہ کھڑے، موت کے منتظر آخری سانسیں لیتے ہوئے انسانوں کو نئی زندگی دے سکے۔ہمیں چاہئے کہ ہم خون کا عطیہ دینے کی اہمیت کو سمجھیں،لوگوں میں اس کا شعور اجاگر کریں، ان کو احساس دلائیں کہ انسانی جان کتنی قیمتی ہے۔

اگر کوئی انسانی جان ضائع ہو رہی ہواور ہم اس کو بچانے کی وجہ بن سکتے ہوں ، ہمارا دیا ہوا خون کا عطیہ کسی کو نئی زندگی دے سکتا ہو تو اس سے بڑی نیکی اور کیا ہو سکتی ہے۔اورپھر اﷲ تعالیٰ خود فرما رہا ھیکہ ’’جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نےپوری انسانیت کو بچا لیا‘‘ (سورہ مائدہ)آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم انفرادی، اجتماعی، تنظیمی اور حکومتی سطح پہ لوگوں میں بلڈ ڈونیشن کی اہمیت کواجاگر کریں،لوگوں میں شعور پیدا کریں اور انہیں احساس دلائیں کہ جو شخص زندگی اور موت سے کھیل رہا ہے، اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے، آپ کے خون کا عطیہ اس کی جان بچا سکتا ہے ۔

ذرا سوچئے! وہ کسی کا بھائی ، کسی کا بیٹا، کسی کا باپ ، کسی کی بہن، کسی کی بیٹی یا کسی کی ماں ہے، اگر اس کی جگہ آپ کا بھائی ، آپ کا بیٹا، آپ کا باپ، آپ کی بیٹی، آپ کی بہن یا آپ کی ماں ہو تی تو آپ کیاکرتے؟ہمیں اپنے اندردرد کا احساس پیدا کرکے اپنے معاشرے میں انفرادی، اجتماعی اور تنظیمی طور پر لوگوں میں بلڈ ڈونیشن کاشعور پیدا کرنا ہوگا تاکہ زیادہ سے زیادہ جانیں بچائی جا سکیں اور کوئی ایک جان بھی بلڈ کی کمی کی وجہ سے ضائع نہ ہو غرضیکہ اسی درد کو محسوس کرتے ہوئے تحریک صدائے حق ہر سال کی طرح اس سال بھی پانچواں بلڈ ڈونیشن کیمپ یکم محرم الحرام 1 /سپٹمبربروز اتوار صبح 9 بجے تاشام 7 بجے تک گھاٹی ڈاکٹروں کی ٹیم کی نگرانی میں دربار ہوٹل کے سامنے رحمانیہ کالونی اورنگ آباد میں منعقد کررہی ہے ۔

اراکین تحریک صدائے حق نے تمام درد مند دل رکھنے والے نوجوانوں سے گزارش کی ھیکہ اس موقع پر زیادہ سے زیادہ اپنے دوست احباب کے ساتھ بلڈ ڈونیشن کیمپ میں تشریف لائے اور اپنے خون کا عطیہ دے کر کسی کی زندگی بچانے کا ذریعہ بنے۔ مزید تفصیلات کیلیے رابطہ کریں۔9923778855

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading