اورنگ آباد:(جمیل شیخ):میونسپل کارپوریشن کے تحت چلائی جانیوالی آنگن واڑیوں کی شکشن سیویکائو ں کا مشاہیرہ دس ہزار روپئے کردیاگیا جس پر میونسپل عہدیداران شکریہ ادا کرنے او ران کا استقبال کرنے کی غرض سے ایک پروگرام ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر ریسرچ سنٹر میں رکھا گیا۔
بھارتیہ جنتا بہجون کامگارسنگھ کی جانب سے منعقدہ اس پروگرام کی صدارت میئر نند کمار گھوڑیلے نے کی جبکہ ڈپٹی میئر وجئے اوتاڑے سابق ڈپٹی میئر اسمیا گھوگرے پاٹل کیرتی شندے ارچنا نیل کنٹھ اور میونسپل ایجوکیشن آفیسر شریکانت کلکرنی مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔ اس موقع پر کارپوریٹر ارچنا نیل کنٹھ نے پروگرام کے اغراض ومقاصد سے حاضرین کو واقف کروایا۔ انھوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں بال واڑیوں کا آغاز سال 1992 میں کیا تھا اور ابتداء میں یہاں خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو ماہانہ 300 روپئے م شاہیرہ دیا جاتا تھا جو سال 2015 میں ۵ ہزار روپئے ماہانہ کیاگیا تھا مگر مہنگائی کے اس دور میں انھیں دیا جانیوالا مشاہیہرہ نہایت کم ہونے کے سبب ان لوگوں کو پریشانی کا سامنا تھا لہذا ان اساتذہ کا مطالبہ تھا کہ انھیں دئے جانے والے مشاہرے میں اضافہ کیا جائے جس کے بعد ان کے اس مطالبہ کی تکمیل کے لئے ایک تجویز میونسپل جنرل باڈی میں رکھی گئی تھی جسے میئر نے منظوری دیدی۔
لہذاا آنگن واڑی اساتذہ کے مشاہیرے میں اضافہ کے لئے جن عہدیداران وافسران نے ان سے تعاون کیا ان کا شکریہ ادا کرنے او ران کے استقبال کے لئے یہ پروگرام رکھاگیا ہے۰ اس طرح انھوں نے میئر سے یہ بھی درخواست کی اساتذہ کو در پیش دیگر مسائل کا بھی حل کروائے جائیں جس پر میئر نے انھیں یقین دلایا کہ ان کے مسائل پر وہ اور ان کے ساتھی سنجیدگی سے غور کرینگے میئر نے یہ بھی کہا کہ وہ اور میونسپل کارپوریشن کے سبھی عہدیداران وکارپوریٹرس اور بالخصوص میونسپل کمشنر آئندہ بھی ان کے ساتھ ہیں اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں پرتبھا تاٹھے منگل واہلو شبانہ شیخ کے علاوہ متعلقہ تنظیم کے دیگر عہدیداران وورکرس نے اہم رول ادا کیا۔ نظامت کے فرائض کارگزار کلچرل آفیسر سنجے سونار نے ادا کئے۔