اورنگ آباد: ضلع پریشد ہیلتھ سینٹرس پر طبی سہولیات نہ ہونے کے سبب مریض پریشان‘ انتظامیہ سے توجہ کا مطالبہ

اورنگ آباد:(جمیل شیخ): پرائمری ہیلتھ سینٹر پر حاضر نہ رہنے والے میڈیکل افسران کے ہائوس رینٹ اور ٹراویل الائونس روک دئے جائیںگے یہ اطلاع ضلع پریشد ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے دی ہے۔ اورنگ آباد ضلع پریشد کی جانب سے 52 پرائمری ہیلتھ سینٹرس قائم کئے گئے ہیں۔ انمیں بیشتر دواخانوں کے ڈاکٹرس ہیڈ کوارٹرس پر موجود رہنے کی بجائے دیگر مقامات پر خانگی دواخانوں میں پریکٹس کرتے ہیں جس کی وجہ سے دیہی علاقوں کے مریضوں کو پریشانیو ںکا سامنا کرنا پڑتا ہے اس اہم مسئلے کو اراکین نے ضلع پریشد کی میٹنگوں میں کئی بار اٹھا کر انتظامیہ کی اس جانب توجہ مبذول کروائی۔ضلع پریشد انتظامیہ اب نیند سے بیدار اور ہیلتھ ڈپارٹمنٹ معاملے کی چھان بین کی جس کے بلدیہ جات سامنے آئی کہ تقریباً 40 ہیلتھ سینٹر ایسے ہیں جہاں میڈیکل آفیسر موجود نہیں رہتے۔ جس کے بعد انتظامیہ ان ڈاکٹروں کو وجہ بتائو نوٹس دینے اور ان کا ہائوس رینٹ ٹراویل الائونس وضع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading