بلولی: دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کرنے پر فوج کو مبارکباد» آتشبازی کے ساتھ جشن

(بلولی: ابرار بیگ) گزشتہ 14 فروری کو ہندوستان کے "پلوامہ” میں پاکستان کے دہشت گردانہ حملہ کیے جانے پر سی آر پی ایف کے 50 سے زاید جوان شہید ہوگئے تھے۔ اسطرح کے حملے کے بعد ملک میں پاکستانی دہشت گردی کی مخالفت میں احتجاجی دھرنوں، ریالیوں کے علاوہ پاکستان پر حملہ کرنے کا مطالبہ موجودہ حکومت سے ہر ہندوستانی کررہا تھا۔ کے اسی دوران ہندوستانی فوج اور فضائیہ نے مل کر دہشت گردوں کے خلاف بڑی کاروائ کرتے ہوے پاکستان کے مقبوضہ کشمیر میں جیش محمد کے 200 سے زائد دہشت گرد مار گراے۔ اسطرح ہندوستانی فوج کی کی گئ کاروائ کا آج بلولی کے عوام نے خیر مقدم کرتے ہو ے شہر کے اولڈ بس اسٹانڈ چوراہاے پر آتشبازی کرتے ہوے جشن منایا اور پاکستان مردہ باد، بھارت ماتا کی جئے کے نارے لگائے۔ اس موقع پر لکشمن ٹکھٹرواڑ، ولی اولدین فاروقی، ابرار بیگ، سائ ارگُلوار، دلیپ اُترواڑ، ڈاکٹر بیٹ موگریکر، انکوشر، شنکر ماولگے، اُماکانت گوپچڑے، کے علاوہ بلا مزہب ولحاض عوام کثیر تعداد میں موجود تھے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading